نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی

جمعہ 7 اگست 2026 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2026ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے ملک بھر کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔ اضافے کا اطلاق رواں ماہ اگست کے بلوں میں کیا جائے گا۔سی پی پی اے نے جون کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔اس سے پہلے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں ملک بھر کیلئے بجلی 34 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :