قائداعظمؒ کا فرمان سچ ثابت، بھارتی مسلمان بار بار وفاداریاں ثابت کرنے پر مجبور

بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار نے بھارت میں بسنیوالیمسلمانوں کی وفاداری کو مشکوک بنا کرکئی زندگیوں کو دا ئوپر لگا دیا

ہفتہ 8 اگست 2026 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2026ء) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا فرمان سچ ثابت ہوگیا،بھارت کے مسلمانوں کو بار بار اپنی وفاداری ثابت کرنا پڑ رہی ہے۔بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار نے بھارت میں بسنیوالیمسلمانوں کی وفاداری کو مشکوک بنا کرکئی زندگیوں کو دا ئوپر لگا دیا ہے۔ ہندوانتہا پسندی کے غلبے کے لیے قائم مودی حکومت نے اپنا اقتدارمضبوط کرنے کی خاطر مسلمانوں پرزندگی تنگ کردی ہے، جہاں ہندوتوا راج میں بھارتی مسلمانوں کاجینامحال کرکے انہیں تعلیم جیسے بنیادی حق سے بھی محروم کیا جانے لگا ہے۔

بھارتی جریدے نیشنل ہیرالڈ کے مطابق مسلمان طالبہ فرح ناز نے بتایا کہ جنترمنترمیں احتجاج کیدوران بھارتی پولیس نے تشدد کیا اورمسلمان ہونے کی وجہ سیکئی گھنٹے گاڑی میں بٹھا کر رکھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہا کہ تمہاری اور دوسرے مسلمان مظاہرین کی الگ لسٹ بنے گی کیونکہ تم غدار ہو۔بھارتی مسلمان طالبہ فرح ناز نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بھی ہمیں غدار کہہ کر ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔بھارت میں ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں پر تشدد،مساجد کونقصان پہچانا اورانہیں نفرت کانشانہ بنانا معمول بن گیا ہے ۔ دو قومی نظریے کی روشنی میں بھارت میں رہ جانے والے مسلمانوں کے حوالے سے قائداعظم کی پیش گوئی سچ ثابت ہو چکی ہے۔