oحنیف عباسی کی امیر العظیم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

ح*وفاقی وزیر ریلوے نے مرحوم کو مخلص، کھرے اور بااصول انسان قرار دے دیا ژ*امیر العظیم کی سیاسی، سماجی اور قومی خدمات ناقابل فراموش ہیں، حنیف عباسی

اتوار 9 اگست 2026 19:10

ھ* لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2026ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے امیر العظیم مرحوم کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ امیر العظیم ان کے دیرینہ دوست اور عزیز بھائی تھے، ان کے انتقال پر انہیں دلی صدمہ پہنچا۔ مرحوم مخلص، کھرے اور بااصول انسان تھے، ان کی سیاسی، سماجی اور قومی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ امیر العظیم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و ہمت دے۔محمد حنیف عباسی نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے بھی ملاقات کرکے امیر العظیم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے بہنوئی اور سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے خالو کے گھر بھی جا کر اہلخانہ سے تعزیت کی۔

انہوں نے طاہرہ اورنگزیب، مریم اورنگزیب اور دیگر اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر و ہمت دے۔