میرغوث بخش بزنجو محض سیاسی رہنما نہیں ،مکمل سیاسی فکر، جمہوری مزاحمت اور قومی برابری کی علامت تھے، میر رحمت صالح بلوچ
پیر 10 اگست 2026 22:25
(جاری ہے)
انہوں نے اپنی پوری سیاسی زندگی جمہوریت، آئین کی بالادستی، وفاقی اکائیوں کے حقوق، قومی برابری اور سیاسی مکالمے کے فروغ کے لیے وقف کی اور مشکل ترین حالات میں بھی اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔
انہوں نے کہا کہ میر غوث بخش بزنجو کی سیاسی بصیرت کا ایک بنیادی پہلو یہ تھا کہ وہ پاکستان کو ایک کثیرالقومی ریاست سمجھتے تھے، جہاں مختلف قومیں اپنی تاریخ، شناخت، زبان، ثقافت اور جغرافیائی وحدت کے ساتھ موجود ہیں۔ جنہیں آج ہم صوبے کہتے ہیں، میر غوث بخش بزنجو کے سیاسی تصور میں وہ محض انتظامی یونٹ نہیں بلکہ تاریخی وحدتیں ہیں۔ ان میں سے ہر ایک اپنی صدیوں پرانی جداگانہ تاریخ، جغرافیہ، ثقافت اور زبان رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک وفاق اسی وقت مضبوط ہوتا ہے جب اس کی اکائیوں کی شناخت، تاریخی حیثیت اور آئینی حقوق کا احترام کیا جائے۔ قومی وحدت کا مطلب مختلف قوموں اور اکائیوں کی شناخت مٹانا نہیں بلکہ ان کے وجود، حقوق اور تشخص کو تسلیم کرتے ہوئے برابری کی بنیاد پر ایک مضبوط وفاق تشکیل دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسی کثیرالقومی ریاست کو محض انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنا آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔ ایسے فیصلے جو تاریخی، جغرافیائی، ثقافتی اور لسانی حقیقتوں کو نظرانداز کرکے کیے جائیں، وہ انتظامی سہولت پیدا کرنے کے بجائے عوام میں احساسِ محرومی، بداعتمادی اور بے چینی کو مزید گہرا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابائے بلوچستان نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ ملک کو طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ سیاسی اتفاقِ رائے، جمہوری اصولوں، آئینی ضمانتوں اور باہمی اعتماد کے ذریعے مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا سیاسی فلسفہ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ ریاست اور قوموں کے درمیان تعلق حکم اور اطاعت کا نہیں بلکہ اعتماد، برابری اور آئینی شراکت داری کا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں جو سیاسی بے چینی اور احساسِ محرومی موجود ہے، اسے طاقت کے استعمال یا انتظامی فیصلوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے لیے سیاسی مکالمے، جمہوری عمل، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقیقی سیاسی و معاشی حقوق کو یقینی بنانا ہوگا۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام جمہوری اور ترقی پسند قوتیں میر غوث بخش بزنجو کے اصولوں سے رہنمائی لیتے ہوئے آئین، جمہوریت، وفاقی اکائیوں کے حقوق اور قومی برابری کے لیے متحد ہوں۔مزید قومی خبریں
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پمز اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک سانحے میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.