صوابی،ٹوبیکو بورڈ کی جانب سے تمباکو کی کم قیمت پر خریداری، کاشتکاروں کا احتجاج، مقررہ نرخ پر خریداری کا مطالبہ
تمباکو کاشتکاروں کا استحصال کیا جا رہا ،کم قیمت پر خریداری کاشتکاروں کے ساتھ ظلم اور قانون کی خلاف ورزی ہے، رضوان اللہ خان
منگل 11 اگست 2026 19:35
(جاری ہے)
رضوان اللہ خان نے کہا کہ مارکیٹ میں تمباکو کے کاشتکاروں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ سے مطالبہ کیا کہ تمام پرچیزنگ کمپنیوں کو قانون اور مقررہ نرخ کے مطابق تمباکو خریدنے کا پابند بنایا جائے۔
بعد ازاں رضوان اللہ خان اور دیگر رہنماں نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی، خیبر ٹوبیکو کمپنی اور فلپ مورس ٹوبیکو کمپنی کے پرچیزنگ مراکز کا دورہ کیا اور تمباکو کی خریداری کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر رضوان اللہ خان نے کہا کہ کم قیمت پر تمباکو کی خریداری کاشتکاروں کے ساتھ ظلم اور قانون کی خلاف ورزی ہے، جس کی وہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی اور فلپ مورس ٹوبیکو کمپنی سے مطالبہ کیا کہ موجودہ صورتحال میں کاشتکاروں کیلئے یہ انتہائی مشکل سال ہے، اس لئے انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر صوابی طارق اللہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھی ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ایسے لوکل پرچیزنگ پوائنٹس کو بند کیا جائے جو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر تمباکو کی خریداری کر رہے ہیں۔کسان رہنمائوں کے مطابق 8جولائی سے اب تک بعض مقامات پر کاشتکاروں سے تمباکو 500روپے فی کلو سے کم قیمت پر خریدا گیا ہے، جو ان کے بقول کاشتکاروں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ کسان بورڈ خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالصمد صافی نے تمباکو کے کاشتکاروں کو ہونے والے نقصانات کا ذمہ دار مرکزی حکومت، پاکستان ٹوبیکو بورڈ اور صوبائی حکومتوں کو قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.