میر رضا کیس میں کوتاہیاں ہوئی ہیں، میڈیکو لیگل کی بھی غلطی ہے، ، ان کوتاہیوں کا تدارک کیا جائے گا،آئی جی سندھ
میر رضا کے والدین نے تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، معاملے میں دباؤ نہیں بلکہ غلط فہمی کی بنیاد پر بعض مسائل پیدا ہوئے،جاوید عالم اوڈھو
بدھ 12 اگست 2026 20:50
(جاری ہے)
کوتاہیاں سب کی ہیں، میڈیکو لیگل کی بھی کوتاہی ہے، ان کوتاہیوں کا تدارک کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میر رضا کے والدین نے تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، معاملے میں دباؤ نہیں بلکہ غلط فہمی کی بنیاد پر بعض مسائل پیدا ہوئے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر تحقیقات کے دوران کوئی شخص ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس اور وکلا ایک ہی کمیونٹی اور ایک ہی کرمنل جسٹس سسٹم کا حصہ ہیں، پولیس کی جانب سے بھی کچھ کوتاہیاں ہوئی ہیں۔ وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سپریم لائسنسنگ اتھارٹی ہیں، اس لیے آپ پر بھی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ہم یہاں مسائل پیدا کرنے نہیں بلکہ انہیں حل کرنے اور راستہ تلاش کرنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کیس کو بنانا اور مجرمانہ کارروائی کے لیے تیار کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، جبکہ کسی شخص کو سزائے موت یا عمر قید کی سزا دینا عدالت کی ذمہ داری ہے۔ پولیس صرف مقدمہ تیار کرتی ہے، صحیح اور غلط کا فیصلہ عدالت کرتی ہے، اس لیے سسٹم کو کام کرنے دیا جائے اور خود فیصلہ نہ کیا جائے۔جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ گزشتہ سات ماہ کے دوران ہزاروں پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کی گئی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 27 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو مختلف سزائیں دی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کی نفری ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے اور پولیس فورس دراصل معاشرے ہی کی عکاس ہوتی ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ضلعی سطح پر شکایتی نظام موجود ہے، چاہتے ہیں کہ پہلے ادارہ جاتی سطح پر معاملہ حل ہو اور اس کے بعد اعلیٰ سطح تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی لیگل برانچ میں افسران کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آن لائن سی آر او کا نظام موجود ہے، وکلا کے لیے بھی یہ سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پولیس فورس کے تعلیمی معیار کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 80 فیصد پولیس فورس انٹرمیڈیٹ پاس ہے، تاہم پیشہ ورانہ تربیت اور رویے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ معاشرہ پیشہ ور افراد سے اخلاق اور رویہ سیکھتا ہے، اس لیے ہمیں خود سے سوال کرنا چاہیے کہ کیا ہم اس معیار پر پورا اتر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا کے باعث پولیس کے رویے میں بھی بہتری آئی ہے، کیونکہ اب ہر شخص کے پاس موبائل فون ہے اور کسی بھی واقعے کی فوری ویڈیو بن سکتی ہے۔کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے آئی جی سندھ نے کہا کہ شہر میں صورتحال بہتر ہوئی ہے اور جرائم میں 14 فیصد کمی آئی ہے۔اس موقع پر وائس چیئرمین سندھ بار کونسل نے کہا کہ سندھ بار کونسل کے تحت 43 ڈسٹرکٹ بارز اور پانچ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز کی نمائندگی موجود ہے۔ ہمارے کچھ مسائل ہیں تاہم ہم بھی ایک ہی کرمنل جسٹس سسٹم کا حصہ ہیں اور پولیس کے ساتھ مل کر مسائل کا حل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لائرز پروٹیکشن ایکٹ پر مؤثر عملدرآمد نہیں ہو رہا، شناخت کے باوجود وکلا کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وکلا کے تحفظ کے لیے قانون پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور پولیس و قانونی برادری کے درمیان رابطے اور تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
طالبان حکومت کو معمول کے طور پر قبول کرنے کے خلاف انتباہ
-
یمن: جنگ میں ممکنہ تیزی عام شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی، یو این
-
یوم آزادی پر برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھا
-
الحمدللہ آج پاکستان دنیا کے طاقتور ممالک کی صف میں کھڑا ہے. عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کاسیف سمارٹ سٹیز پراجیکٹ کو ہر تحصیل اوریونین کونسل تک لیجانے اور مزید 1500پینک بٹن نصب کرنے کا اعلان
-
مریم نواز کا یوم آزادی پر خصوصی پیغام‘ پاکستان کی سالگرہ پر قوم کو مبارکباد دی
-
سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، پریس روم کا افتتاح، آزادی کے ساتھ حقوق کے تحفظ اور اداروں پر اعتماد کی ذمہ داری بھی آتی ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
-
وزیراعلی پنجاب کا یوم آزادی پر خصوصی پیغام میں قوم کو مبارکبادواظہار تشکر
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ، یومِ آزادی کی مبارکباد دی، وطنِ عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
وزیراعلی کا سیف سمارٹ سٹیز پراجیکٹ ہر تحصیل ویونین کونسل تک لیجانے ، مزید 1500پینک بٹن نصب کرنے کا اعلان
-
پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 3 ماہ میں 1242 ارب روپے کا بڑا اضافہ
-
سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.