آئی ایل او‘ اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی صحافیوں کے خلاف کاروائیوں اور مسائل پر پاکستانی حکومت کو خط لکھنے کی یقین دہانی

آئی ایل او کے ڈائریکٹر کمیونکیشنز مارٹن مرفی اور سی جے پی کی گوبل افیئرزکی سربراہ جپسی گیلین کانسر ن کے پی ایف یوجے کی انٹرنیشنل رابط کمیٹی کے نام جواب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 13 اگست 2026 12:59

آئی ایل او‘ اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی صحافیوں کے خلاف کاروائیوں ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست ۔2026 ) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن(آئی ایل او) اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (واشنگٹن) نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کو یقین دہانی کروائی ہے کہ صحافیو ں کے خلاف امتیازی قوانین‘آزادیوں پرقدغن‘روزگار میں عدم تحفظ اور جبری برطرفیوں سمیت دیگر امور پر حکومت پاکستان کو خطوط لکھے جائیں گے.

(جاری ہے)

پی ایف یوجے کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور انٹرنیشنل رابط کمیٹی کے کوآرڈنیٹرمیاں محمد ندیم کی جانب سے لکھے گئے تفصیلی خطوط کے جواب میں آئی ایل او کے ڈائریکٹر کمیونکیشنز مارٹن مرفی اور سی جے پی کی گوبل افیئرزکی سربراہ جپسی گیلین کانسر نے اپنے جوابی پیغامات میں پاکستان کے پیشہ ور صحافیوں کو درپیش مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں صحافیوں کی جانیں محفوظ نہیں اور ان کے خلاف امیتازی قوانین کے تحت ہراساں کرنے کے لیے مقدمات قائم کیئے جاتے ہیں . انہوں نے کہا کہ صحافی معاشروں میں آزادیوں کے علمبردار ہیں مگر افسوس کہ دنیا کے مختلف خطوں میں انہیں سچ کی بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے انہوں نے صحافیوں کی معاشی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوکریوں کا تحفظ ‘جائزمعاوضے یقینی بنانا حکومت اور ریگولیٹری ادارے کا فرض ہے ‘پاکستانی حکومت اور ریگولیٹری ادارے پروفیشنل صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اداروں کی جانب سے حکومت پاکستان کو خطوط لکھ کر صحافیوں کے مسائل کی جانب توجہ دلائیں گے.