یوم آزادی کے موقع پر ڈیرہ غازی خان میں سکیورٹی انتظامات مکمل، پولیس کی بھاری نفری تعینات
جمعرات 13 اگست 2026 21:30
(جاری ہے)
ترجمان نے مزید بتایا کہ سکیورٹی انتظامات کے تحت ایلیٹ فورس کی 17، کوئیک رسپانس فورس کی 8، پٹرولنگ گاڑیوں کی 53 اور موٹر سائیکل اسکواڈ کی 37 ٹیموں کے علاوہ ڈولفن اسکواڈ کے دستے بھی مختلف علاقوں میں گشت کریں گے۔
اس کے علاوہ تقریبات میں داخلے کے مقامات پر 9 واک تھرو گیٹس اور 106 میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے شرکاء کی تلاشی لی جائے گی، جبکہ تقریبات اور حساس مقامات کی نگرانی کے لیے 153 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آر پی او محمد اظہر اکرم کے احکامات پر 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب سمیت یوم آزادی کے روز شہریوں کے تحفظ کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام شہروں کے تفریحی مقامات اور اہم مقامات پر پکٹس اور ناکہ جات قائم کرکے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔اس علاوہ پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات پر آنے والی فیملیز اور خواتین کے تحفظ کے لیے لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات ہوں گی۔ترجمان نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے یا شہریوں سے دست درازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یوم آزادی کے موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ یوم آزادی کے موقع پر اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں ون ویلنگ جیسے خطرناک اور خونی کھیل سے دور رکھیں تاکہ کسی بھی سنگین حادثے یا پریشانی سے محفوظ رہا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور: یتیم خانہ چوک میں کالعدم مذہبی تنظیم کے دفتر پر تعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ
-
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
پاکستان، قازقستان زرعی استعداد کو تجارتی مواقع میں تبدیل کرنے پر متفق
-
نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ، ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں، گورنر سندھ
-
آزادی کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،گورنرسندھ
-
بلوچستان کے طلباء ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں ، میرسرفرازبگٹی
-
ساہیوال ، مختلف وارداتیں، 7لاکھ سے زائد نقدی ،4موبائل فون لوٹ لئے گئے،4 ڈاکو گرفتار
-
ساہیوال ،ذخیرہ اندوزوں سے 20ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم تحویل میں لے لی گئی
-
گورنر خیبر پختونخوا سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سندھ کی ملاقات
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید ڈی ایس پی دیار خان کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اہلخانہ سے تعزیت کی
-
بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہد اور دعائوں کے ثمر سے آج ہم آزاد وطن میں فخر سے سانس لے رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.