شمالی عراق میں بڑا ڈرون حملہ ناکام، اربیل ایئرپورٹ کے قریب ملبہ گر گیا
ڈرون حملے کا ممکنہ ہدف اربیل ایئرپورٹ کے قریب موجود ایک امریکی فوجی اڈہ تھا،ذرائع
جمعہ 14 اگست 2026 17:05
(جاری ہے)
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈرون حملے کا ممکنہ ہدف اربیل ایئرپورٹ کے قریب موجود ایک امریکی فوجی اڈہ تھا۔
تاہم حملے کے مقصد اور ڈرونز کی شناخت کے حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کا ملبہ مختلف مقامات پر گرا۔ ملبے کے رہائشی کمپلیکس کے قریب گرنے کے باوجود کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عراق میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کی سکیورٹی بھی اہم معاملہ بن چکی ہے۔عراق میں ماضی میں بھی امریکی فوجی تنصیبات کو ڈرون اور راکٹ حملوں کا سامنا رہا ہے، تاہم تازہ واقعے کے حوالے سے فی الحال کسی فریق کی جانب سے باضابطہ طور پر ذمہ داری قبول کرنے کی اطلاع نہیں ہے۔اربیل اور اس کے اطراف میں امریکی فوجی موجودگی کے باعث یہ علاقہ مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے دوران اہم سکیورٹی پوائنٹ سمجھا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد ممکنہ طور پر علاقے میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جانے کا امکان ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
لندن: پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریب میں لڑکیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر انڈین شخص گرفتار
-
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے برطانیہ کو اسلامی جمہوریہ برطانیہ قرار دے دیا
-
پاکستانی سفیر شفقت علی خان کی متحدہ عرب امارات میں پاکستانی برادری کو یوم آزادی کی دلی مبارکباد
-
ایران پاکستان کے ساتھ جامع تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے، ایرانی صدر
-
سعودی عرب کی قیادت میں 13 ممالک کا میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں باضابطہ شمولیت کا اعلان
-
ایران جنگ، امریکا کو 1.3 ارب ڈالر کے ایم کیو 9 ڈرونز کا نقصان
-
امریکی انٹیلی جنس ٹرمپ کیخلاف مبینہ ایرانی سازشوں کی اسرائیلی وارننگز کی تصدیق نہ کرسکی
-
عمان کے ساحل پر بحری جہاز سے تیل کا بڑا اخراج، سمندری حیات اور ماحول کو سنگین خطرہ
-
آبنائے ہرمز کی بندش سے جرمن شپنگ کمپنی کو 600 ملین ڈالر کا نقصان
-
آبنائے ہرمز سے فائدہ اٹھانے والے تمام فریق ماحولیاتی نقصان کا ازالہ کریں، ایران
-
بھارت میں سکھوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، گرپتونت سنگھ
-
کیرولین لیویٹ وائٹ ہائوس پریس سیکریٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.