جب عمران خان نظر بند اور پی ٹی آئی سیاسی مشکلات میں گھری ہو، توآزادی کا جشن سوالیہ نشان بن جاتا ہے

غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے جلد عمران خان سے ملاقات کروں گا، پاکستانیوں کی بقاء، ترقی واستحکام حقیقی آزادی میں مضمر ہے، شیر افضل خان مروت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 اگست 2026 18:49

جب عمران خان نظر بند اور پی ٹی آئی سیاسی مشکلات میں گھری ہو، توآزادی ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 14 اگست 2026ء ) رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ جب عمران خان نظر بند اور پی ٹی آئی سیاسی مشکلات میں گھری ہو، توآزادی کا جشن سوالیہ نشان بن جاتا ہے، غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے جلد عمران خان سے ملاقات کروں گا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں آج ہم یوم آزادی منا رہے ہیں، ایک ایسی یوم آزادی کہ سیاسی ورکر نظر بند، امت مسلمہ کا عظیم لیڈر عمران خان نظر بند، ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے، ایسے پاکستان میں یوم آزادی منا رہے ہیں جہاں یوٹیوب ، ٹویٹر، فیس بک بند، انسٹاگرام بند، خواتین نظر بند، پی ٹی آئی نظر بند، جس ملک میں نیٹ چلانے کیلئے وی پی این درکار ہوں، روزگار کمانے کیلئے باہر جانا ہو، اس ملک میں آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے خان کے الفاظ یاد آتے ہیں کہ پاکستانیوں ہماری بقاء اور پاکستان کی آزادی حقیقی آزادی کی منتظر ہے۔

(جاری ہے)

عنقریب عمران خان سے ملاقات کروں گا، امید ہے کہ ساری غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نظر بند ہوں، سیاسی کارکن اور خواتین پابندیوں کا سامنا کر رہے ہوں، اور پی ٹی آئی سیاسی مشکلات و قدغنوں میں گھری ہو، تو ایسے حالات میں آزادی کا جشن ایک بڑا سوالیہ نشان بن جاتا ہے۔ پاکستان اور پاکستانیوں کی بقا حقیقی آزادی میں مضمر ہے، اور ملک کی حقیقی ترقی و استحکام بھی اسی آزادی سے وابستہ ہے۔