راولپنڈی واقعے کو لانگ مارچ کی بوکھلاہٹ کیوجہ سے پی ٹی آئی سے جوڑا جارہا ہے، شفیع جان
کسی بھی شخص کے انفرادی عمل کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد نہیں کی جاسکتی، لانگ مارچ ہر صورت ہوگا، وزیر اطلاعات
جمعہ 14 اگست 2026 19:50
(جاری ہے)
شفیع جان نے کہا کہ وفاقی حکومت کے جعلی وزرا ایک فرد کے انفرادی عمل کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی کے خلاف زہر اگل ر ہے ہیں، واقعے کے ایک گھنٹے بعد ہی عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے خلاف بیان بازی شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ انتشار پسند جماعت کون ہے، شاید طلال چوہدری بھول گئے ہیں مگر قوم ماڈل ٹاؤن کا واقعہ نہیں بھولی، پنجاب حکومت اور پولیس کی سرپرستی میں گلو بٹ کے کردار کو قوم نہیں بھولی، مسلم لیگ (ن) کے کارکن ماضی میں سپریم کورٹ پر بھی حملہ آور ہوئے تھے، طلال چوہدری یہ واقعہ بھی یاد رکھیں۔شفیع جان نے کہا کہ طلال چوہدری کو اصل خوف 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا ہے، اسی خوف اور بوکھلاہٹ میں وفاقی وزرا واقعے کو پاکستان تحریک انصاف سے جوڑ رہے ہیں، مینڈیٹ چور حکومت کے وزراء خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر بات کرنے سے پہلے وفاق اور پنجاب کی کارکردگی قوم کے سامنے پیش کریں۔اٴْن کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری حوصلہ رکھیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا میں صحت نظام شدید مسائل کا شکار ،گزشتہ 13 سال میں صوبے میں کوئی نیا بڑا ہسپتال قائم نہیں کیا گیا،فیصل کنڈی
-
پیٹرولیم لیوی نہ ہٹی تو عوامی تحریک بڑھائیں گے، حافظ نعیم
-
آصف زرداری کے سیل سے ویکسین فریج باہر نکلوالنے کے باوجود عمران خان کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
ملاقاتوں سے یہ نتیجہ اخذ نہ کیا جائے اتحاد چھوڑرہے ہیںیاکوئی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے‘ قمر زمان کائرہ
-
شازیہ مری کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد آمد، سینئر صحافی شاکر سولنگی کے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت
-
بلوچستان میں 37دہشت گردوں کا خاتمہ بڑی کامیابی ہے، وزیراعلی ٰبلوچستان
-
وزیراعلیٰ سندھ کا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
گورنر سندھ کی روانڈا ہائی کمیشن آمد، دوطرفہ تجارت و تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
سیاسی جماعتیں 75 سال سے ملک کو تباہ کر رہی ہیں، محمود اچکزئی
-
گورنر خیبرپختونخوا کا صوابی میں بارشی سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار، رپورٹ طلب
-
حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات
-
نادرا نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے مفت اجرا کی سہولت فراہم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.