لبنان ، اسرائیل کی ایک گھر پر بمباری، ہلاکتوں کی تعداد 9ہوگئی

ہفتہ 15 اگست 2026 21:50

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی فضائی حملے کے دوران افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لبنانی میڈیا کے مطابق حملہ جنوبی لبنان کے علاقے انصار کے قریب کیا گیا جہاں اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق بمباری کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ ملبے سے 7افراد کی لاشیں نکالی گئیں اور 3زخمیوں کو طبی امداد کیلئے منتقل کیا گیا۔حملے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :