خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس،صوبے میں بدامنی کی صورتحال، باجوڑ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، دریائے کنڈ میں ڈوبنے والے افراد پر ارکان کا اظہار تشویش
پیر 17 اگست 2026 20:17
(جاری ہے)
اجمل خان نے سوال اٹھایا کہ عوام کب تک جنازے اٹھاتے رہیں گے، کیا شہری اپنی حفاظت کے لیے خود ہتھیار اٹھائیں؟ انہوں نے کہا کہ اسی اسمبلی میں امن کے قیام کے لیے جرگہ منعقد ہوا تھا جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور جرگے کے نکات قیام امن کی ضمانت تھے تاہم یہ جاننا ضروری ہے کہ ان سفارشات پر اب تک کتنا عملدرآمد ہوا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ برنگ کے علاقے کو سکیورٹی فراہم کی جائے، متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور شہید پولیس اہلکار کے خاندان کے لیے بڑا مالی پیکیج دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ قبل شہید ہونے والے قبائلی مشر کے لواحقین کو تاحال مالی پیکیج نہیں مل سکا۔اجمل خان نے کہا کہ عوام امن چاہتے ہیں اور حکومت کو قیام امن کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے کہا کہ امن کمیٹی کے چیئرمین اسپیکر ہیں اور ایوان کے تمام ارکان موجودہ صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے اسپیکر سے سفارش کی کہ امن کمیٹی کا اجلاس جلد طلب کیا جائے تاکہ صورتحال کا جائزہ لے کر عملی اقدامات کیے جاسکیں۔ایم پی اے عبدالسلام نے نکتۂ اعتراض پر بتایا کہ 14 اگست کو جشن آزادی کے موقع پر ان کے حلقۂ نیابت کے کچھ افراد سیر و تفریح کے لیے کنڈ پارک گئے تھے، جہاں ایک باپ اور اس کے دو بیٹے دریامیں ڈوب گئے۔ انہوں نے کہا کہ کئی روز گزرنے کے باوجود تینوں کی لاشیں تاحال نہیں مل سکیں۔بعدازاں اسپیکر کی ہدایت پر وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد نے جاں بحق افراد اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے ایوان میں دعا کرائی۔اقلیتی رکن سریش کمار نے چارسدہ کے تحصیل تنگی ہسپتال میں پیش آنے والے واقعے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی برادری سے تعلق رکھنے والا ایک کلاس فور ملازم ہسپتال میں فرائض انجام دے رہا تھا۔ ایم ایس کی جانب سے اضافی ڈیوٹی لگائے جانے پر مبینہ طور پر ملازم نے درخت پر چڑھ کر چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ کلاس فور ملازمین کو اضافی ڈیوٹی سے انکار کی صورت میں برخاستگی کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے واقعے کی شفاف انکوائری اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اسپیکر نے وزیر قانون کو ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے سے واقعے کے بارے میں مکمل رپورٹ طلب کرکے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمشو بی بی عرف عائشہ کے قتل کے حوالے اہم پیشرفت سامنے آگئی
-
سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 25 ملزمان گرفتار
-
کراچی؛ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کا الزام، ملزم گرفتار
-
پشاور، مرغیوں پرجوا کرنے میں 5ملزمان گرفتار
-
طلال چوہدری کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت، حکومت کسی سیاسی جماعت کے سیاسی موقف یا احتجاج کے حق سے انکار نہیں کرتی ، وزیر مملکت برائے داخلہ
-
گورنر فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخوا کے مائیکرو بائیولوجسٹس، بائیوٹیکنالوجسٹس اور بائیو کیمسٹس کے وفد کی ملاقات
-
سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی (کل )اہم پریس کانفرنس کریں گے
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سینئر صحافی قاضی ندیم اقبال کے انتقال پر اظہار افسوس
-
کابینہ کمیٹی برائے ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا پہلا اجلاس
-
مطالبات کی منظوری تک سڑکوں سے نہیں اٹھیں گے، حافظ نعیم الرحمن
-
خواجہ سلمان رفیق سے تحریکِ نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی ملاقات
-
اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور اب ملاقاتوں کے حوالے سے ہمدردی کارڈ کھیل رہی ہے ،طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.