نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے فرانسیسی سفیر نکولس گیلے کی الوداعی ملاقات

منگل 18 اگست 2026 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2026ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے منگل کو یہاں الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے سفیر نکولس گیلے کو اپنی سفارتی ذمہ داریاں مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور پاکستان اور فرانس کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

نائب وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور علاقائی امور پر اعلیٰ سطح کے روابط، مذاکرات اور مشاورت کے تسلسل کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ فرانسیسی سفیر نے اپنے دور سفارت کے دوران تعاون اور معاونت فراہم کرنے پر نائب وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔