عمران خان کی میڈیکل رپورٹس کے بعد اپیلوں کی فوری شنوائی کی جائے، آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی

منگل 18 اگست 2026 22:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2026ء) آل پاکستان وکلاء ایکشن کے چیئرمین علی احمد کرد، سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدور منیر اے ملک ، حامد خان ،عابد زبیری آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی سیکریٹری صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسیشن حسیب جمالی نائب صدر سندھ بیرسٹر صلاح الدین نائب صدر پنجاب ربیہ باجوہ نائب صدر خیبر پختونخوا علی زمان نائب صدر اسلام آباد ریاست آزاد مرکزی سیکریٹری اطلاعات راحب خان بلیدی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خرابی صحت کی خبروں کے حوالے سے عوام میں جو شدید بے چینی پائی جا رہی تھی سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ جس کے تحت حکومت وقت کو سختی سے یہ حکم دیا گیا ہے کہ عمران خان کو بروقت علاج و معالج کیلئے فوری طور پر الشفاء اسپتال منتقل کیا جائے ہم آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران سپریم کورٹ کے اس حکم کو ملک میں 26 ویں 27 ویں ترامیم کے بعد ہمارے موجودہ عدالتی نظام کی مکمل بے بسی کے اس دور میں سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو خوش آئند گردانتے ہوئے اسے بارش کا پہلا قطرہ تصور کرتے ہیں وکلاء ایکشن کمیٹی سپریم کورٹ سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ عمران خان کے علاج کے بارے میں الشفاء اسپتال کے ڈاکٹروں کی سامنے لائی جانے والی میڈیکل رپورٹس کے حوالے سے عمران خان کے اپنے سزاؤں کے خلاف تمام اپیلوں کی فوری شنوائی یہ کم از کم ان فرسودہ سزاؤں کی معطلی کے بارے میں احکامات جاری کرنے کیلئے اسلامٴْ آباد ہائیکورٹ کو ہدایت جاری کرے ۔