پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا 55واں یومِ شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سروسز چیفس اور مسلح افواج کا قومی ہیرو کو زبردست خراجِ عقیدت، وطن کی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
جمعرات 20 اگست 2026 14:01
(جاری ہے)
راشد منہاس شہید نے غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے اپنے فرائض سے وفاداری اور وطن سے محبت کی ایسی مثال قائم کی جو آج بھی قوم اور مسلح افواج کیلئے مشعلِ راہ ہے۔
ان کی لازوال قربانی شجاعت، حب الوطنی، فرض شناسی اور وطن کے دفاع کے عزم کی روشن علامت ہے۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ قوم اور مسلح افواج راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گی۔ ان کی بے مثال جرات اور فرض سے وفاداری آنے والی نسلوں اور پاکستان کی مسلح افواج کو ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی۔اس موقع پر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔راشد منہاس شہید کی لازوال داستانِ شجاعت آج بھی قوم کیلئے فخر کا باعث ہے اور ان کا نام پاکستان کے ان عظیم سپوتوں میں شامل ہے جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرکے تاریخ میں امر مقام حاصل کیا۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا کا صوابی میں بارشی سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار، رپورٹ طلب
-
حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات
-
نادرا نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے مفت اجرا کی سہولت فراہم کر دی
-
ہاکی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے دی
-
عمران خان کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ،اس پر سیاست نہ کی جائے، خواجہ آصف
-
وہاڑی میں ڈکیتی کے دوران خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر ہی قاتل نکلا
-
پنجاب حکومت کا سرکاری افسران کی طویل رخصت کی حوصلہ شکنی کا فیصل
-
دہشت گردی کا نشانہ بننے والے خاندانوں کا دکھ ناقابل بیان ہے ،شہدا کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
پشاور ،سوشل میڈیا پراسلحہ نمائش کی وڈیو اپلوڈ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
-
لاہورکے مختلف مقامات پر تین افراد جاں بحق
-
طلاق کے نوٹس پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی
-
ریلوے لائن کراس کرتے دو افراد ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.