غیر ملکی خریداروںکی رجسٹریشن جاری، 100سے متجاوز کا امکان‘ پی سی ایم ای اے
عالمی نمائش نئے برآمدی آرڈرز حاصل کرنے کیلئے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی‘ چیئرمین میاں عتیق الرحمن برآمد کنندگان مضبوط کاروباری روابط کیلئے غیر ملکی خریداروں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں‘ چیئرمین ایگزیبیشن ریاض احمد
اتوار 23 اگست 2026 12:45
(جاری ہے)
اجلاس میں پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک، چیئرپرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اعجاز الرحمن، سینئر ممبر عثمان اشرف، سعید خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں عالمی نمائش کی تیاریوں کیلئے قائم کمیٹیوں کے نمائندوں نے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
میاں عتیق الرحمن اور ریاض احمد نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالین عالمی منڈی میں اعلیٰ معیار ،منفرد اور جدید ڈیزائنز کے باعث نمایاں مقام رکھتے ہیں تاہم برآمدات میں اضافے کیلئے عالمی خریداروں سے براہ راست روابط اور موثر مارکیٹنگ ناگزیر ہے۔ قوی امید ہے کہ عالمی نمائش نئے برآمدی آرڈرز حاصل کرنے اور پاکستانی قالینوں کیلئے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی کا اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔انہوں نے عالمی نمائش میں سٹالز حاصل کرنے والے مینوفیکچررز اور برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ اعلی معیار اور جدید ڈیزائنز سے مزین مصنوعات ڈسپلے کریں اور مستقبل میں مضبوط کاروباری روابط کیلئے غیر ملکی خریداروں سے سائیڈ لائن ملاقاتوں کا بھی اہتمام کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم پرعزم ہیں کہ عالمی نمائش کے ذریعے پاکستان کی قالین سازی کی صنعت کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کیا جاسکے گا جس سے برآمدی حجم میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوگا۔ اجلاس میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ غیر ملکی خریداروں کو سکیورٹی سمیت ہر طرح کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے پاکستان کا مثبت تشخص عالمی سطح پر اجاگر ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سرحد یونیورسٹی واقعہ؛ لیفٹننٹ کرنل اسفندیار ولی پشتون ہیں، اگر کسی بھی پشتون کی خاتون کو سرعام گالیاں دی جائیں تو کیا ردعمل ہوگا؟
-
خلیجی ممالک نے صرف 4 ماہ میں تقریباً 22 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا، سعودی عرب سرفہرست
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا سابق گورنر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل (ر)عمران اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
مولانا فضل الرحمان کو لگتا ہے کہ ان کے ساتھ ہاتھ ہوا ہے، منیب فاروق
-
تھائی لینڈ میں بندوقوں کا بڑھتا مسئلہ، سخت قوانین کے باوجود لاکھوں ہتھیار شہریوں کے پاس
-
اسرائیل کو 78 سال بعد ’’الٹالینا‘‘ جہاز کا ملبہ مل گیا
-
ویووV80 Lite Curved displayاور تیز رفتار کارکردگی کے ساتھ پاکستان میں متعارف
-
اتنا غصہ آتا ہے تو ایسا بندہ سروس میں اتنا وقت کیسے نکال گیا؟ رائے ثاقب کھرل کا سوال
-
ستھرا پنجاب پروگرام، صفائی بلوں کی وصولی کا منصوبہ مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکا،صرف 3فیصد وصولی
-
پشاور ہائیکورٹ کا بجلی کے بلوں میں تفصیل بتائے بغیر ٹیکسز کی وصولی روکنے کا حکم
-
سہیل آفریدی کے ایک جملے کو لے کر اصل مدعے سے ہٹا جا رہا ہے،بیرسٹر گوہر
-
صدرمملکت کا کیٹی بندر پورٹ کی ترقی کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.