کالے ہرنوں کی بین الاضلاعی اسمگلنگ ناکام، جوڑا بازیاب، 3ملزمان گرفتار

بٹیر کے 26نیٹنگ گیئرز ضبط، مختلف کارروائیوں میں متعدد ملزمان کے خلاف مقدمات و جرمانے

پیر 24 اگست 2026 15:37

کالے ہرنوں کی بین الاضلاعی اسمگلنگ ناکام، جوڑا بازیاب، 3ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2026ء) وائلڈ لائف رینجرز کی کارروائیاں کے دوران ملتان میں کالے ہرن کی بین الاضلاعی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، کالے ہرنوں کا جوڑا بازیاب کروا کے وائلڈ لائف پارک پیرووال منتقل کر دیا گیا جبکہ کالے ہرنوں کی اسمگلنگ میں ملوث 3ملزمان موقع پر گرفتار کر کے ایف آئی آر درج اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔

ترجمان وائلڈلائف کے مطابق جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار، نیٹنگ اور اسمگلنگ کے خلاف پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ۔ مزید کارروائیوں کے دوران بٹیر اور جنگلی طوطوں کی غیرقانونی نیٹنگ پر 12ملزمان کا چالان، غیرقانونی شکار و نیٹنگ کے خلاف کریک ڈائون، بٹیر کے 26نیٹنگ گیئرز ضبط، مظفرگڑھ میں بٹیر کی غیرقانونی نیٹنگ کے خلاف کارروائی، 9نیٹنگ گیئرز ضبط، سرگودھا میں بٹیر کی غیرقانونی نیٹنگ پر 2شکاریوں کو 55ہزار روپے جرمانہ، لیہ اور بھکر میں بٹیر کی غیرقانونی نیٹنگ کیلئے نصب 9ہنٹنگ گیئرز ضبط، 4ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بہاولنگر ریجن میں بٹیر اور جنگلی طوطوں کی غیرقانونی نیٹنگ پر 3ملزمان گرفتار، 9ہنٹنگ گیئرز برآمد، فورٹ عباس، منچن آباد، چشتیاں، بہاولنگر اور ہارون آباد میں وائلڈ لائف رینجرز کی کامیاب کارروائیاں کی گئیں ۔