Live Updates

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے، وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

پیر 24 اگست 2026 16:45

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے، وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی سے ..
تہران /راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2026ء) علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات ہوئی جس میں مشر ق وسطی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی ہیں۔تہران میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل اپنے دورے کے دوران مشرقِ وسطی میں جاری تنازع کے حل کی کوششوں کے فروغ پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات