میجرراجہ عزیز بھٹی شہید کا 61واں یوم شہادت12ستمبر کو منایا جائے گا

جمعہ 28 اگست 2026 12:25

مکو آ نہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2026ء) جنگ ستمبر 65 کے ہیرو،نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 61واں یوم شہادت12ستمبر کو منایا جائے گااس سلسلے میں شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر یں چڑھائی جائیں گیں اور فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں راجہ عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نی12ستمبر65 کوپاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر جام شہادت نوش کیاانہیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔