سانحہ 9 مئی،شاہ محمود قریشی ، اعجاز چوہدری کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
منگل 1 ستمبر 2026 17:12
(جاری ہے)
بعد ازاں عدالت نے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی چار سال سے ناحق جیل میں قید ہیں ،پی ٹی آئی آج بانی پی ٹی آئی کے لیے انسانی بنیادی حقوق مانگ رہی ہے ۔
شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا اس کے بعد نو مئی کے مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا ،قتل کے مقدمات میں ضمانت ہو جاتی ہے مگر ادھر ضمانت کی درخواست پر ریکارڈ نہیں آرہا۔شاہ محمود قریشی کی ضمانت پر پولیس ریکارڈ غائب کرلیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سات مقدمات میں بری ہوچکے ہیں آج میں شکر گزار ہوں کہ عدالت نے واضح کیا ہے اگر ریکارڈ نہیں آتا تو میں فیصلہ کردوں گا۔علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے نو مئی کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق دلائل کے لئے پیش ہوئے ۔پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لئے مہلت طلب کی ۔وکیل اعجاز چوہدری کا موقف تھاکہ پراسکیوشن ضمانتوں پر فیصلہ لٹکانے کی کوشش کر رہی ہے۔عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 9ستمبر تک ملتوی کر دی ۔اعجاز چوہدری نے جناح ہائوس حملہ ،عسکری ٹاور حملہ اور جناح ہائوس کے قریب میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
جو خود سیاسی جماعتوں میں ڈکٹیٹر بن کر بیٹھے ہیں، وہ فوجی ڈکٹیٹرشپ کا خاتمہ نہیں کرسکتے
-
سوڈان: بیرونی طاقتیں جنگ کو ہوا دے رہی ہیں، تحقیقاتی کمیشن
-
مسلمان ہونا جرم بن گیا، دہلی پولیس کے افسر کا خاتون صحافی پر تشدد
-
یہاں پر وزیر کے پاس تمام طاقت ہونے کے باوجود ہم کچھ کرنہیں پاتے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری
-
موجودہ سسٹم ڈلیور نہیں کررہا، ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کیا جانا چاہیئے
-
ڈیفنس تشدد انکوائری، ایس ایس پی فدا جانوری اور پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی سفارش
-
ڈی جی (سی) میجر جنرل فیصل نصیر کو نیکٹا کا قومی کوآرڈینیٹر تعینات کر دیا گیا
-
عمران خان کو توڑنے کی ہر کوشش ناکام ہوئی، وہ آج بھی چٹان کی طرح قائم ہے
-
عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا لیکن موروثی سیاست کے وارث نہیں چاہتے کہ عام آدمی آگے آئے
-
جرمن سیاسی جماعتیں مہاجرت کا پس منظر رکھنے والے ووٹروں کو کیوں کھو رہی ہی؟
-
کراچی ڈیفنس میں کم عمر نوجوان پر تین افراد کا بیہمانہ تشدد، ڈنڈے مار کر ٹانگ توڑ دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.