پشاور ہائیکورٹ کا ممتاز عرف ممتازے کی لاش ورثا کے حوالے کرنے کا حکم

منگل 1 ستمبر 2026 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2026ء) پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم ممتاز عرف ممتازے کی لاش اصل ورثا کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ممتاز عرف ممتازے کی والدہ نے لاش کی حوالگی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،دور ان سماعت درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے ان کے بیٹے کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا، تاہم ابھی تک لاش ورثا کے حوالے نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاش والدہ اور بھائی کے حوالے کی جائے تاکہ اسے دفن کیا جا سکے، جبکہ قبرستان میں قبر کھودنے میں بھی کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔۔ دورانِ سماعت جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ یہ اسلام آباد سے کون لایا تھا اور لاش اس وقت کس کے پاس ہی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عبدالرف نے عدالت کو بتایا کہ لاش اس وقت اسپتال میں موجود ہے اور پولیس اسے اصل ورثا کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس لاش صرف اصل ورثا کے حوالے کرتی ہے۔عدالت نے ہسپتال انتظامیہ کو لاش کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی ہدایت بھی کی، جبکہ عدالت نے قبر کھودنے میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت کرتے ہوئے ممتاز عرف ممتازے کی لاش اصل ورثا کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔