جیمز اینڈ جیولری شعبے کی ترقی کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں: صدر لاہور چیمبر

اتوار 6 ستمبر 2026 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2026ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمن سہگل کی زیرِ صدارت جیمز اینڈ جیولری ریفارمز کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شعبے کو درپیش مسائل کے حل اور اس کی ترقی کے لیے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کے کنوینر حماد مقصود گِل بھی اجلاس میں موجود تھے جبکہ کمیٹی کے اراکین شیخ محمد زاہد، حاجی رشید، شیخ اعزاز دین، شیخ آصف، لالہ سرفراز، سلیم غوری اور استاد ذکی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جیمز اینڈ جیولری کے شعبے کو درپیش مختلف مسائل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، صنعت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے اور ضروری اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے شعبے میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ، صنعت کو درپیش مشکلات کے خاتمے اور کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں جیمز اینڈ جیولری شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ شرکائ نے اس شعبے کی برآمدی صلاحیت کو بروئے کار لانے اور پاکستان کی معاشی ترقی میں اس کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اصلاحات کو اہم قرار دیا۔