ملاقاتیں نہ ہونے پر تشویش ہے، اسی وجہ سے حالات اس نہج پر پہنچے ہیں : بیرسٹرگوہر
منگل 8 ستمبر 2026 22:02
(جاری ہے)
** ہمیں دیوار کے ساتھ لگا کر پارٹی کو دیوار میں چن دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کے احتجاج سے قبل کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہے، کیا عوام کے پاس پرامن احتجاج کے لیے سڑکوں پر آنے کا اختیار نہیں ہم نے واضح کیا ہے کہ کسی کے ہاتھ میں لاٹھی یا غلیل نہیں ہوگی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر عدلیہ انصاف نہ دے اور پارلیمنٹ بات نہ سنے تو انصاف کے لیے کہاں جائیں **ہم سڑکوں پر ہی جائیں گے۔ 27 ستمبر کے احتجاج کی کال اٹل ہے، اس پر نظرثانی نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی تناؤ اور چپقلش سے عوام اکتا چکی ہے، حالات بہتر کرنے کے لیے سب کو ایک ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے اور ملاقاتوں سے متعلق عدالت کے واضح احکامات موجود ہیں۔ سندھ کی عوام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا شاندار استقبال کیا، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے راستے بند کرنا مناسب نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے **سٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو سونپی ہے۔صوبوں کے قیام کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ اور عوامی مسئلہ ہے، اس پر جلدبازی سے نقصان ہوگا۔ آبادی کے تناسب سے صوبے کبھی نہیں بنے، اگر آبادی ہی معیار ہے تو اترپردیش، جس کی آبادی تقریباً 25 کروڑ ہے، وہاں بھی تین تین کروڑ آبادی پر صوبے بنانے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ پہلے ہی متنازع آئینی ترامیم کرچکی ہے، مزید ترمیم سے وفاق کمزور ہوگا۔دہشتگردی کے معاملے پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشتگردی کسی صورت نہیں ہونی چاہیے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہونا چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی خیبرپختونخوا اور دہشتگردی سے متعلق بیان پر انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کے خلاف ایسا بیان مزید تناؤ پیدا کرتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ افواج پاکستان میں کسی افسر کی تعیناتی ان کا اندرونی معاملہ ہے، اسی طرح نیکٹا میں تعیناتی بھی متعلقہ ادارے کا اندرونی معاملہ ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم کو اپوزیشن لیڈر سے بات کرنے میں پہل کرنی چاہیے، جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت جنوری 2025 میں ختم ہوچکی ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بات چیت کا مینڈیٹ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کے پاس ہے۔مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطی میں تباہی کا شکار امریکی فوج کے اڈوں کی تصاویر جاری
-
فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی سبسکرپشن کو اکھٹا کردیا گیا
-
27 ستمبر کا لانگ مارچ موجودہ غیرآئینی، غیرجمہوری اور آمرانہ طرز حکمرانی کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا، شفیع جان
-
امریکی اورحوثی نمائندوں کے درمیان مسقط میں خفیہ ملاقات کا انکشاف
-
39 سول ججوں کم مجسٹریٹس کو سول جج کلاس تھری کے اختیارات تفویض کردیئے گئے
-
کانگو: ایبولا کے خلاف کچھ کامیابی لیکن نئے علاقوں میں پھیلاؤ پر تشویش
-
بڑی جنگ کا امکان لوگوں کی سب سے بڑی تشویش، یو این سروے
-
یمن: کشیدہ حالات نقل مکانی میں غیر معمولی تیزی کا سبب، یو این ادارے
-
غزہ اسرائیلی جنگی جرائم کا ممکنہ جائے وقوعہ، وولکر ترک
-
یمن میں لڑائی اور بحری گزرگاہوں پر اثرات سلامتی کونسل میں زیر بحث
-
پیٹرول پمپ مالکان کا وزیراعظم ریلیف اسکیم پر عملدرآمد سے انکار
-
یمنی حوثیوں نے مکہ مکرمہ پرڈرون حملے کی کوشش کو بہتان اورجھوٹ قراردیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.