زمبابوے کے آٹھ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئے سمارٹ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ گئے ہیں،ترجمان
منگل 8 ستمبر 2026 22:58
(جاری ہے)
اس پروگرام کی نمایاں کامیابیوں میں پاکستانی فاسٹ باولر سلمان مرزا کا نام بھی شامل ہے، جنہوں نے زمبابوے میں وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ان کی مسلسل محنت اور شاندار پرفارمنس کے نتیجے میں لاہور قلندرز نے انہیں پی ایس ایل 10 کے لیے منتخب کیا، جہاں انہوں نے ٹیم کی ٹائٹل جیتنے والی مہم میں اہم کردار ادا کیا۔ سلمان مرزا کی بہترین فارم نے انہیں پاکستان کی قومی ٹیم تک بھی پہنچایا۔اسی کامیاب سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے زمبابوے کے مزید آٹھ کھلاڑی اسلام آباد کے کیپیٹل سمارٹ سٹی میں قائم اسمارٹ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پانچ ہفتوں پر مشتمل خصوصی تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو جدید تربیتی سہولیات کے ساتھ ساتھ متوازن اور مکمل غذائی منصوبہ، خصوصی فٹنس پروگرام اور کھیل کی تکنیکی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے ماہرین کی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
موبائل فون ڈیٹا کی تحقیقات، این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کر لیا
-
انگلینڈ میں مظاہرین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو تارکینِ وطن سمجھ کر ہوٹل کا گھیراؤ کرلیا
-
جیولین تھرو میں مزید جدت لانے کا فیصلہ
-
ذیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ، میرا خیل کلب اور ماسٹر بیزن خیل کلب کی ٹیموں نے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا
-
ڈیبیو ٹیسٹ میں پاکستانی بولر رضااللہ نے جو روٹ کی وکٹ حاصل کرکے منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرلیا
-
لاہور قلندرز کی جانب سے زمبابوے کے نوجوان کرکٹرز کا سمارٹ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے تربیتی پروگرام میں خیر مقدم
-
قومی ویمن کرکٹرز کے جوتے سوشل میڈیا پر وائرل، ویرات کوہلی سے دلچسپ تعلق بھی سامنے آگیا
-
برازیل کادوستانہ میچز کے لئے نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد ، کارلو اینچلوٹی نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیدیا
-
پاکستانی بیٹرز بیٹنگ سیکھ لیں اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، محمد یوسف ٹیم کی خراب بیٹنگ پر برہم
-
وزیر داخلہ، پی سی بی کا چیئرمین کیوں ہے؟ اے این پی کا سینیٹ کمیٹی میں اعتراض
-
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم امیگریشن مخالف تنظیم کا نشانہ بن گئی
-
پی سی بی کی ہدایت پر شاہین آفریدی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.