گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، ایم پی پی
جمعرات 10 ستمبر 2026 12:31
(جاری ہے)
اس موقع پر نہال احمد صدیقی نے وفد کو یقین دلایا کہ ایم پی پی گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے مسائل ہر متعلقہ فورم پر بھرپور انداز میں اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے متوقع ملاقات میں گل پلازہ متاثرین کی بحالی، مالی امداد، تعمیر نو اور متاثرہ تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر پیش کیا جائے گا۔
فاروق ملک نے کہا کہ متاثرین کے جائز مطالبات پورے کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور معاملے میں مزید تاخیر ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بحالی کے عمل کے لیے واضح مدت مقرر کی جائے تاکہ متاثرین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے۔سیف یار خان نے کہا کہ سانحے سے متاثر ہونے والے مزدور، دکاندار اور ان کے خاندان شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہیں، اس لیے انہیں فوری مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ آسان شرائط پر قرضے اور متبادل کاروباری سہولیات بھی دی جائیں۔ایم پی پی کی مرکزی قیادت نے کہا کہ گل پلازہ سانحے کے متاثرین کے نقصانات کا شفاف تخمینہ لگایا جائے اور ان کی بحالی کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔ کراچی کے تاجروں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے بھی مؤثر پالیسی تشکیل دینا ضروری ہے۔مرکزی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گل پلازہ متاثرین کے حقوق کے حصول اور مکمل بحالی تک ایم پی پی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور حکومت سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے متاثرین کی آواز ہر متعلقہ فورم تک پہنچائے گی۔مزید قومی خبریں
-
لاہور،خیابان امین میں خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
-
پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت و سپلائی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،پولیس
-
سیالکوٹ، دوست کے قتل میں ملوث 4 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار
-
نئے صوبے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتے‘ گورنر پنجاب
-
وفاقی وزیراحد چیمہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں کی ملاقات، ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ
-
کچلاک ،شوہر نے چاقو اور خنجر کے وار کرکے 15 سالہ بیوی کو قتل کر دیا
-
پشاور، 7 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی اپیل خارج
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ سہولیات میں بہتری پراہم پیش رفت
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا راولپنڈی میں گرین بس سے ٹکرا کر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
-
توقع ہے 27 ستمبر کے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہونگے، بیرسٹر گوہر
-
گورنر کے پی نے پمز ہسپتال نرسری آتشزدگی میں نومولود کو بچانیوالی نرس کو کیش اور خصوصی شیلڈ سے نوازا.
-
زچگی مرکز بند کرنے کا حکم برقرار، 2 لاکھ جرمانے کیخلاف درخواست خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.