ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
جمعہ 11 ستمبر 2026 18:11
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فی الحال واشنگٹن کا حوثیوں کے خلاف براہِ راست فوجی کارروائی کا کوئی منصوبہ نہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ امریکا اپنی بنیادی قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جن میں بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا شامل ہے۔
امریکی عہدیدار کے مطابق علاقائی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے اور انہیں حل کرنے میں اپنے علاقائی شراکت داروں کو قائدانہ کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔امریکی عسکری اور سول حکام نے حالیہ ہفتوں میں سعودی ہم منصبوں سے رابطہ کیا اور سعودی ہم منصبوں کو بتایا کہ ٹرمپ کی ہدایت ہے کہ امریکی فوج کی توجہ آبنائے ہرمز پر رکھی جائے، صدر ٹرمپ نے کسی نئے محاذ کو کھولنے سے گریز کا کہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن سعودی عرب کو انٹیلی جنس معلومات اور اہداف سے متعلق ڈیٹا فراہم کرے گا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر گزشتہ روز ہنگامی رابطہ اجلاسوں کے لیے سعودی عرب گئے۔رپورٹس کے مطابق تقریبا 200 امریکی فوجی اہلکار پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں، جو سعودی عرب کو غیر فوجی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے اور وائٹ ہائوس نے اس حوالے سے تبصرے سے انکار کر دیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پیوٹن بھارت پہنچ گئے، ایران اور یوکرین جنگوں کے سائے میں برکس اجلاس کل ہوگا
-
دھوکہ دینا ایک سنگین جرم اور بدعنوانی کی سب سے بڑی شکل ہے ، امام مسجد نبوی
-
سعودی علاقے باحہ میں چرس اسمگلنگ کے الزام میں نوجوان گرفتار
-
مصری سوشل میڈیا اسٹار غیر اخلاقی لباس میں رقص کرنے پر گرفتار
-
تبوک میں نوجوان سے 2926 نشہ آور گولیاں برآمد
-
شعیب اختر اور بریٹ لی ایک بار پھر آمنے سامنے، اس بار آئی ایل ٹی20 کے سفیر
-
دبئی میں ILT20 سیزن 5 کی شاندار تقریب میں رونمائی
-
ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت سے انسانیت کو لاحق سنگین خطرات سے انکار
-
برکس میں اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی نمایاں صلاحیت ہے،ایرانی صدر
-
ایرانی حملے میں بحرین میں ففتھ فلیٹ ہیڈ کوارٹر تباہ ہونے کا امریکی اعتراف، عباس عراقچی کا خیر مقدم
-
ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد مسترد کر دی
-
ٹرمپ کی اردن میں امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.