ترکیہ کی معیشت 2029تک 22کھرب ڈالرہوجائیگی،نائب صدر
حکومت کو توقع ہے 2026کے اختتام پر مہنگائی کی شرح 28.4 فیصد رہے گی،گفتگو
جمعہ 11 ستمبر 2026 19:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 2026 میں شرح نمو 3.3 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو بتدریج بڑھ کر 2027 میں 4.2 فیصد، 2028 میں 4.6 فیصد اور پروگرام کے اختتام پر 5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی پائیدار اقتصادی ترقی کا ہدف رکھتی ہے جو معاشی استحکام سے ہم آہنگ ہو، پیداواری صلاحیت اور پیداوار میں اضافہ کرے اور مہنگائی کے دبائو کا باعث نہ بنے۔
توقع ہے کہ مجموعی پیداواری صلاحیت 2026 میں شرح نمو میں تقریبا 1.2 فیصد پوائنٹس اور پروگرام کے دوران ہر سال تقریبا 1.1 فیصد پوائنٹس کا حصہ ڈالے گی۔2026 کے اختتام تک قومی آمدنی 1.8 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرنے جبکہ فی کس آمدنی پہلی مرتبہ 20 ہزار ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔2029 تک مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) 2.2 ٹریلین ڈالر اور فی کس آمدنی تقریبا 25 ہزار ڈالر تک پہنچنے جبکہ اشیا اور خدمات کی مجموعی برآمدات بڑھ کر 450 ارب ڈالر ہونے کی توقع ہے۔جودت یلماز نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ ترکیہ20 کھرب ڈالر کی حد عبور کرے گا۔حکومت کو توقع ہے کہ 2026 کے اختتام پر مہنگائی کی شرح 28.4 فیصد رہے گی، جو 2027 میں کم ہو کر 21 فیصد، 2028 میں 13.5 فیصد اور بالآخر 2029 میں ایک ہندسے تک آ جائے گی۔جودت یلماز نے کہا کہ مئی 2024 میں 75.5 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچنے والی مہنگائی میں واضح کمی کا رجحان شروع ہو گیا تھا، تاہم علاقائی جنگ کے باعث رسد پر پڑنے والے دبا نے عارضی طور پر اس بہتری کی رفتار کو سست کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگست میں سالانہ مہنگائی 31.5 فیصد رہی اور توقع ہے کہ آخری سہ ماہی میں اس میں دوبارہ کمی کا رجحان شروع ہو جائے گا۔ترکیہ کو توقع ہے کہ سالانہ تقریبا 7 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جس کے نتیجے میں پروگرام کے دوران 21 لاکھ اضافی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور بے روزگاری کی شرح 8 فیصد سے کم ہو جائے گی۔جودت یلماز نے کہا کہ روزگار کے مواقع یقینا اقتصادی ترقی کے ذریعے پیدا ہوں گے، تاہم صرف اقتصادی ترقی پر انحصار نہیں کیا جائے گا بلکہ لیبر مارکیٹ میں اصلاحات اور فعال لیبر مارکیٹ پالیسیوں پر بھی عمل کیا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پیوٹن بھارت پہنچ گئے، ایران اور یوکرین جنگوں کے سائے میں برکس اجلاس کل ہوگا
-
دھوکہ دینا ایک سنگین جرم اور بدعنوانی کی سب سے بڑی شکل ہے ، امام مسجد نبوی
-
سعودی علاقے باحہ میں چرس اسمگلنگ کے الزام میں نوجوان گرفتار
-
مصری سوشل میڈیا اسٹار غیر اخلاقی لباس میں رقص کرنے پر گرفتار
-
تبوک میں نوجوان سے 2926 نشہ آور گولیاں برآمد
-
شعیب اختر اور بریٹ لی ایک بار پھر آمنے سامنے، اس بار آئی ایل ٹی20 کے سفیر
-
دبئی میں ILT20 سیزن 5 کی شاندار تقریب میں رونمائی
-
ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت سے انسانیت کو لاحق سنگین خطرات سے انکار
-
برکس میں اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی نمایاں صلاحیت ہے،ایرانی صدر
-
ایرانی حملے میں بحرین میں ففتھ فلیٹ ہیڈ کوارٹر تباہ ہونے کا امریکی اعتراف، عباس عراقچی کا خیر مقدم
-
ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد مسترد کر دی
-
ٹرمپ کی اردن میں امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.