Live Updates

مجھے نواز شریف نے لندن بلا کے 15 لوگوں کے سامنے ذلیل کرکے استعفیٰ لیا گیا

مجھے لندن بلانے سے پہلے بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا، اسحاق ڈار نے یقین دلایا تھا کہ میں وزیرخزانہ بن کر پیٹرول سستا کردوں گا، نوازشریف نے جنرل باجوہ سے کہا ہوگا تو پھر سارے نیب کیسز بھی ختم ہوگئے، مفتاح اسماعیل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 ستمبر 2026 21:12

مجھے نواز شریف نے لندن بلا کے 15 لوگوں کے سامنے  ذلیل کرکے استعفیٰ لیا ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 16 ستمبر 2026ء ) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مجھے نواز شریف نے لندن بلا کے 15 لوگوں کے سامنے  ذلیل کرکے استعفیٰ لیا گیا، مجھے لندن بلانے سے پہلے بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔ انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا، اسحاق ڈار کو وزیرخزانہ بننا تھا، اسحاق ڈار نے یقین دلایا تھا کہ میں وزیرخزانہ بن جاؤں گا تو پیٹرول سستا کردوں گا، بلکہ ہر ہفتے 35، 35 روپے فی لیٹر پیٹرول سستا کردوں گا، میاں نوازشریف کو نہیں پتا تھا کہ ساری چیزیں آئی ایم ایف کی وجہ سے ہورہی ہیں، اس میں ہمارا بہت کم رول ہوتا ہے، پھر بات پارٹی کے اندرگئی، حنیف عباسی، عابد شیر علی اور دیگر لوگوں سے میرے خلاف باتیں کرواتے تھے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کا اصول ہے کہ ڈالر 140سے نیچے ہونا چاہیئے، اب بھی پوچھیں گے تو کہیں گے ڈالر 240سے نیچے ہونا چاہیئے۔ پھر ظاہر ہے جب فیصلہ کرلیا گیا، جنرل باجوہ سے پوچھا ہوگا، ندیم انجم کا بھی کردار ہوگا، پھر وہ بات مان گئے،
اسی طرح جب اسحاق ڈار واپس آئے تونیب کیسز بھی ختم ہوگئے۔ میں نیویارک گیا تو مجھے سوال پوچھا کہ آپ ہٹا رہے ہیں؟ میں نے کہا مجھے نہیں پتا، جب ہٹائیں گے تو ہٹ جاؤں گا۔

وزیراعظم اپنے جہاز میں لندن جارہے تھے، مجھے فون کیا کہ آپ نے مجھے ضرور ملنا، مجھے سلمان شہبازکے گھر میں بلایا، وہاں نوازشریف نے مجھ سے شکایت کی، انہوں نے کہا کہ مجھے کہا تھا کہ ایک بار پیٹرول قیمت بڑھائیں گے تو کیوں بڑھایا گیا؟میں نے ا ن سے کہا کہ مجھے براہ راست بتا دیتے، اخبار والوں کے ذریعے بتا رہے ہیں؟ میرا ان کے ساتھ بڑا لمبا ساتھ ہے۔ نوازشریف عزت دیتے والے شخص ہیں، میں سوچ رہا تھا کہ 15لوگوں کے ساتھ مجھ سے استعفیٰ لینا ، کیا کررہے ہیں؟ میں خود بھی عزت دارکاروباری شخص ہوں، مجھے اگر کہتے تو میں خود استعفا دے دیتا۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات