چھوٹے کاروباروں کیلئے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری

ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے 30 لاکھ روپے تک کاروباری فنانسنگ حاصل کی جاسکے گی، ایس ای سی پی

جمعہ 18 ستمبر 2026 14:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2026ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے چھوٹے کاروباروں کیلئے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ایس ای سی پی کے مطابق اس سہولت کے تحت چھوٹے کاروباری افراد ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے منظور شدہ سپلائرز سے کاروباری سامان خریدنے کیلئے 30 لاکھ روپے تک فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

نئی ڈیجیٹل فنانسنگ سہولت سے چھوٹے کاروباروں کو باضابطہ کریڈٹ نظام تک رسائی حاصل ہوگی۔چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ ڈیجیٹل تقسیم کے ذریعے فنانسنگ سے محروم کاروباروں تک قرض کی سہولت پہنچانے میں مدد ملے گی، جبکہ ڈیجیٹل فنانسنگ کے فروغ کے ساتھ صارفین کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران نان بینکنگ کمپنیوں نے چھوٹے کاروباروں کو 253 ارب روپے کے قرض فراہم کیے، جبکہ 25 لاکھ افراد کو چھوٹے کاروباروں کیلئے فنانسنگ فراہم کی گئی۔