چھوٹے کاروباروں کیلئے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری

جمعہ 18 ستمبر 2026 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2026ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے چھوٹے کاروباروں کے فروغ کیلئے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ایس ای سی پی کے مطابق ’’شامل کار تاجر‘‘ ایپ کے ذریعے چھوٹے کاروباری افراد منظور شدہ سپلائرز سے کاروباری سامان خریدنے کیلئے 30 لاکھ روپے تک فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

نئی سہولت کا مقصد چھوٹے کاروباروں کو باضابطہ کریڈٹ نظام تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن کے ذریعے فنانسنگ سے محروم چھوٹے کاروباروں تک قرضوں کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی، جبکہ ڈیجیٹل فنانسنگ کا دائرہ بڑھانے کے ساتھ صارفین کے حقوق اور تحفظ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران نان بینکنگ کمپنیوں نے ملک بھر میں چھوٹے کاروباروں کو 253 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے، جبکہ تقریباً 25 لاکھ افراد کو چھوٹے کاروباروں کیلئے فنانسنگ مہیا کی گئی۔