وزیراعلی مریم نواز کا 10 خوارج ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین،شہید جوانوں کو خراج عقیدت

جمعہ 18 ستمبر 2026 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2026ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہنگو اور شمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران 10 خوارج ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے لئے خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کیاہے ۔