پاک تھائی سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ، کراچی میں ’’تھائی نائٹ‘‘

کھانا مختلف معاشروں کے درمیان رابطے کا مؤثر ذریعہ ہے، عرفان سومرو، عوامی روابط، ثقافت اور مہمان نوازی نے دونوں ملکوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا، تھائی قونصل جنرل

ہفتہ 19 ستمبر 2026 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2026ء) پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر کراچی کے میریٹ ہوٹل میں خصوصی تقریب ’’تھائی نائٹ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کی ثقافت، فنون اور روایتی کھانوں کو اجاگر کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ عرفان سومرو نے کہا کہ دو ملکوں کے درمیان قربت پیدا کرنے کا مختصر ترین راستہ بعض اوقات کھانے کی میز سے ہوکر گزرتا ہے۔

سفارت کاری بھی دراصل توازن کا نام ہے، جس طرح تھائی کھانوں میں مختلف ذائقوں کا حسین امتزاج ہوتا ہے، اسی طرح سفارت کاری میں توازن اور باہمی احترام بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ بیرون ملک ہونے والی ملاقاتیں اور بعض اوقات وہاں ملنے والے افراد کو بھول جاتے ہیں، لیکن اچھے کھانے کا ذائقہ دیر تک یاد رہتا ہے۔

(جاری ہے)

تھائی کھانوں اور فنِ طعام کے ذریعے پاکستان اور تھائی لینڈ کے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا قابل تحسین کوشش ہے۔

تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سوراشیتے بونتینند نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے 75 سالہ سفارتی تعلقات صرف سرکاری روابط تک محدود نہیں بلکہ عوامی رابطوں، ثقافت، کھانوں اور باہمی مہمان نوازی نے بھی دونوں ملکوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے سفارتی تعلقات کا آغاز 1951 میں کراچی سے ہوا جبکہ تھائی سفارتخانہ 1957 میں قائم کیا گیا۔

گزشتہ 75 برسوں کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات مختلف شعبوں میں مستحکم ہوئے، جبکہ شاہی خاندان کے افراد کے پاکستان کے دوروں نے بھی دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط کیا۔تھائی قونصل جنرل نے کہا کہ اس موقع پر تھائی شیفس کو پاکستان مدعو کیا گیا تاکہ پاکستانی عوام کو تھائی کھانوں، ثقافت اور مہمان نوازی سے روشناس کرانے کے ساتھ عوامی روابط کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

تقریب میں پاکستان اور تھائی لینڈ کی ثقافت کے رنگ نمایاں رہے۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کے طلبہ نے روایتی بھنگڑا پیش کیا جبکہ تھائی لینڈ سے آنے والے فنکاروں نے علاقائی پرفارمنس پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔تقریب میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل مدذکر ایم اے، ملائیشیا کے قونصل جنرل یونس ابراہیم، فلپائن کے اعزازی قونصل جنرل عمران جوفا، بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ثاقب صداقت، جبوتی کے اعزازی قونصل جنرل خلیل احمد نینی تال والا، آئیوری کوسٹ کے اعزازی قونصل جنرل فضل کریم دادا بھائی، میڈی کیم گروپ کے خرم خلیل نینی تال والا، تابانی گروپ کے چیئرمین حمزہ تابانی، اطہر اقبال، آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ اور کاروباری ب