خیبرپختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا، 73 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

پیر 21 ستمبر 2026 12:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2026ء) خیبرپختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیاہے، 73 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق مہم ضلع پشاور اور خیبر میں 7دن تک جبکہ باقی تمام اضلاع میں 4دن تک جاری رہے گی، جس میں 35 ہزار پولیو ٹیمیں، سکیورٹی اہلکار اور دیگر متعلقہ ادارے حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران 73 لاکھ بچوں تک رسائی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ انہیں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا سکیں۔ پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے لیے تقریباً 50 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ایمرجنسی آپریشنز سنٹر خیبر پختونخوا نے مہم کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی ہیں۔ متعلقہ حکام نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور عوام سے اپیل کی کہ وہ مہم میں بھرپور حصہ لیں تاکہ پولیو کے مرض کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال پولیو کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔رواں سال صوبے میں پولیو کے صرف 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔رواں سال پولیو کے 2 کیسز بنوں اور ایک شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا۔