خیبرپختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

منگل 22 ستمبر 2026 12:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2026ء) خیبرپختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔ترجمان پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا کے مطابق انسدادِ پولیو مہم ضلع پشاور اور خیبر میں سات دن تک جبکہ باقی تمام اضلاع میں چار دن تک جاری رہے گی، جس میں 35 ہزار پولیو ٹیمیں، سکیورٹی اہلکار اور دیگر متعلقہ ادارے حصہ لیں گے۔

اس دوران 73 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے لیے تقریباً 50 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ایمرجنسی آپریشنز سینٹر خیبر پختونخوا نے انسدادِ پولیو مہم کےلئے تمام تیاریاں مکمل کی ہیں۔ متعلقہ حکام نے عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ مہم میں بھرپور حصہ لیں تاکہ پولیو کے مرض کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال پولیو کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔رواں سال صوبے میں پولیو کے 3 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 کیس بنوں اور ایک شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا۔