ایشین گیمز کی تیاری، پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس میچ،(کل) روانہ ہوگی

بدھ 23 ستمبر 2026 21:54

ایشین گیمز کی تیاری، پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس میچ،(کل) روانہ ہوگی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2026ء) ایشین گیمز کی تیاری کیلئے جاری کیمپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پریکٹس میچ کھیلا،سابق ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے رکن سرفراز احمد بھی پریکٹس میچ میں وکٹ کیپنگ کرتے نظر آئے۔کیربین لیگ کھیلنے والے 5 کھلاڑیوں نے بھی کیمپ جوائن کرلیا، پاکستان ٹیم (کل) جمعرات کو کراچی سے جاپان روانہ ہوگی۔

پاکستان ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے دوران نیشنل اسٹیدیم کے اوول گرائونڈ میں پاکستان گولڈ اور گرین کی ٹیم بنا کر پریکٹس میچ کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

سابق ہیڈ کوچ سرفراز احمد بھی پریکٹس میچ میں وکٹ کیپنگ کرتے نظر آئے، انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے بعد 7 کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ سرفراز احمد کو ٹیم سے ریلیز کردیا گیا تھا، لیکن سرفراز احمد پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن برقرار ہیں۔

پریکٹس میچ میں عرفات منہاس نے 41 رنز بنائے، علی رضا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، کپتان صاحبزادہ فرحان 26 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہوئے۔دوسری جانب کریبین لیگ کھیلنے والے صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، معاذ صداقت اور سفیان مقیم نے بھی کیمپ جوائن کر لیا۔پاکستان ٹیم کل آخری ٹریننگ سیشن کرے گی پاکستان ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئی جمعرات کو جاپان روانہ ہوگی۔