پنجاب کے سرکاری سکولوں کیلئے نئے نصاب کی باضابطہ منظوری
جمعرات 24 ستمبر 2026 17:21
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کلاس ون سے بارہویں جماعت تک اے آئی نصاب تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی نصاب کے ساتھ ساتھ سکولوں میں لیبارٹریز کے قیام پر بھی توجہ دی جائے، انہوں نے نصابی کتب کی پرنٹنگ مارچ سے قبل مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔
اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ اساتذہ کے لیے مینٹل ہیلتھ ٹریننگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ہر ضلع میں وزیٹنگ فیکلٹی سائیکالوجسٹ تعینات کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے طلبہ کیلئے آن لائن کونسلنگ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی، سکولوں میں جسمانی سزا کے خاتمے کے لیے قانون سازی پر بھی اتفاق کیا گیا۔جسمانی سزا کے متبادل کے طور پر کلاس رومز میں ڈسپلن کارنر قائم کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی، جبکہ پنجاب بھر میں ہفتے کا ایک دن اساتذہ کی تربیت کے لیے مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا، نصابی کتب کے مصنفین خود اساتذہ کی تربیت کریں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بہترین ایجوکیشنل ماڈل دیکھنا چاہتی ہیں اور پرائمری سکولوں پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے تاکہ بچوں کی تعلیمی بنیاد مضبوط ہو۔انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی نہیں، تاہم وسائل کا ضیاع روکنا ہوگا، پنجاب کے سکولوں میں ڈیجیٹل لٹریسی بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 12 اضلاع کی 31 تحصیلوں میں 35 ہزار اساتذہ کی انگلش لرننگ مکمل کی جا چکی ہے۔جسمانی سزا کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مار پیٹ کا واقعہ بچے کی زندگی پر تاحیات اثر انداز ہوسکتا ہے، اس لیے سکولوں میں اس کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔مزید قومی خبریں
-
شرجیل میمن کے بیان پر علی خورشیدی کا ردعمل، سندھ حکومت سے کارکردگی کا حساب مانگ لیا
-
طارق فضل چوہدری کی ڈاکٹر نجیب نقی کو صدرِ آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد ،نیک خواہشات کا اظہار
-
صنفی بنیاد پر تشدد کا خاتمہ ناگزیر ہے،خواتین کی تعلیم، روزگار اور زندگی کے مختلف شعبوں میں یکساں شرکت کو یقینی بنانا ہوگا، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیرِمملکت طلال چوہدری ، آئی جی اسلام آباد اورچیف کمشنر کی ترنول کے مشران و بزرگ شہریوں سے ملاقات
-
محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت بات چیت کیلئے تیار ہے، حکومت میں اس وقت مسائل ختم کرنے کی سوچ نہیں ، بیرسٹرگوہر
-
سندھ کے 6 انتظامی یونٹس بنیں گے، وسائل سب میں برابر تقسیم ہوں گے، فاروق ستار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی بیلاروس پہنچ گئے، منسک میں فتح یادگار پر حاضری ، پھول چڑھائے
-
ساہیوال، کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ڈرائیور اور بچہ جاں بحق، دو خواتین زخمی
-
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بحال اور رضاکارانہ علیحدگی کی سکیم قبول کرنے والے ملازمین کے تمام واجبات یکمشت ادا کئے جائیں، پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج چوہدری منظور احمد کا مطالبہ
-
وفاقی وزیر پٹرولیم کی زیر صدارت اجلاس ، وزیراعظم فیول ریلیف سکیم پر عملدرآمد ، مصنوعات کی بلاتعطل دستیابی بارے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان، سعودی عرب کی دوستی نسل در نسل مضبوط ہو رہی ہے، گورنرسندھ
-
ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر (کل )معمول کے مطابق کھلے رہیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.