سیالکوٹ ،کرپشن کے الزامات پر پیرا فورس کے دو سارجنٹس معطل

جمعرات 24 ستمبر 2026 17:00

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2026ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی زیر نگرانی سرکاری محکموں میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے جس کے تحت کرپشن کے الزامات پر پیرا فورس کے دو سارجنٹس کو معطل کر دیا گیا ۔معطل ہونے والے سارجنٹس میں زین عارف چیمہ اور محمد اسد شامل ہیں جو سمبڑیال میں تعینات تھے۔ سب ڈویژنل آفسر پیرا فورس سیالکوٹ ناصر ججہ نے دونوں سارجنٹس کی معطلی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق بدعنوانی اور فرائض میں غفلت کے مرتکب افیسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں شفافیت، میرٹ اور خود احتسابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل کرپشن اور نااہلی کے الزامات پر پرائس مجسٹریٹس، نائب تحصیلدار، پیرا انفورسمنٹ آفیسر، دو انفورسمنٹ انسپکٹرز سمیت 11دیگر اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ معطل سرکاری ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔