کمشنر لسبیلہ ڈویژن کی زیرصدارت چیمبرآف کامرس حب میں صنعتکاروں لیڈاآفیشل انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ لیبرویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ اجلاس
جمعہ 25 ستمبر 2026 17:16
(جاری ہے)
انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ انویسٹرزتیزی سے پھیلتےصنعتی شہرحب کے اسپیشل صنعتی زون میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں حکومت نے 406 ایکڑ sez کیلئے مختص کئےہیں۔
جنرل سیکرٹری چیمبرآف کامرس نے بتایا کہ نئے صنعتی زون اورانڈسٹریز کی صنعتی ضروریات کیلئے بجلی فراہمی میں کےالیکٹرک کی جانب سے مناسب رسپانس نہ ملنے کی وجہ سےلیڈا کا sez منصوبہ آگے نہیں بڑھ ریا ہے ، ملکی معیشت کی ترقی کیلئے صنعتکاراربوں روپے ٹیکس ادائیگی کے باوجود مسائل سے دوچار ہیں ۔کراچی پورٹ سے نزدیک ترین لیڈاکےصنعتی شعبے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 50میگاواٹ کےپاورپلانٹ کا منصوبہ کئی سالوں سے پائپ لاِئن میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گیس بلوچستان سے نکلتی ہے لیکن بلوچستان کے صنعتکار آج بھی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں حالانکہ یہ ہماراآئینی بنیادی حق ہے کہ جس صوبے سے گیس نکلتی ہے اس صوبے کے صنعتی اداروں کوگیس کی سہولت فراہم کی جائے ۔ چیمبرآف کامرس کے جنرل سیکرٹری نے تجویز ہیش کی کہ حکومت کراچی سے گڈانی تک ریلوے لائن ٹریک بچھانے کی منظوری دے تو گڈانی کی شپ بریکنگ انڈسٹری سمیت ضلع حب کی انڈسٹریزکی صنعتی پیداوارآگے بڑھیں گی ، صنعتی ترقی کیساتھ سیاحت کوبھی فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نےکمشنر کوبریفنگ میں بتایا کہ حب انڈسٹریل زون کے فیکٹریز کے آڈٹ اورجدید ٹیکنالوجیز کی مشینری انسٹالشین کیلئے فارنرانجینئرزکی خدمات حاصل کرنے کیلئے این او سی کی ضرورت ہوتی ہے، این او سی اجراء کیلئےسیکیورٹی ایس اوپیز کو سہل بنانے کی ضرورت ہے۔ ماربل انڈسٹری سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماربل سٹی کا انفراسٹرکچرسسٹم ناکارہ ہوچکاہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ماربل سٹی میں ان لوڈنگ ہونیوالی قیمتی معدنیات بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لائی جاتی ہیں ۔ انہوں نےبتایا کہ ایم ڈی لیڈا کی کوششوں سے ایس پی حب نے پولیس سیکیورٹی تعیناتی کے آرڈر کئےان پرعمل نہیں ہوا ، گڈانی ماربل سٹی کے بجلی سپلائی لائن کی تاریں چوری ہونا معمول بن چکی ہیں لیڈا کی ٹیمیں گھنٹوں کیبل کی سرچنگ کرتی ہیں، انڈسٹریز بند ہونےکیوجہ سےمنرل پراسیس کاعمل رک جاتا ہے، مائنزاونرسہولیات کے فقدان کے باعث کراچی منگوپیر لیجانےپر مجبورہوحاتےہیں ۔ انہوں نےکمشنر لسبیلہ ڈویژن کی جانب سے صنعتکاروں اورچیمبر آف کامرس لیڈاودیگراسٹیک ہولڈر کی جوائنٹ میٹنگ کے انعقادپر انتظامیہ کی کوآرڈینیشن کو مثبت اقدام قراردیا۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.