Live Updates

ہفتہ وار مہنگائی میں تقریباً ایک فیصد اضافہ، شرح 11.92 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی

جمعہ 25 ستمبر 2026 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2026ء) ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.99 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 11.92 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ہفتہ وار بنیاد پر بجلی کے نرخوں میں 18.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ انڈے **2.02 فیصد، لہسن 1.57 فیصد اور ایل پی جی 1.55 فیصد مہنگی ہوئی۔ مسور کی دال، چکن، واشنگ صابن اور چنے کی دال کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 13.45 فیصد، آلو 8.33 فیصد، کیلے 5.66 فیصد، پیاز 2.42 فیصد اور ڈیزل 1.57 فیصد سستا ہوا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر پیاز کی قیمت میں سب سے نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 115.98 فیصد مہنگی ہوئی۔

اسی عرصے میں ایل پی جی 3.97 فیصد، بجلی 58.59 فیصد، ڈیزل 51.80 فیصد اور پٹرول 47.49 فیصدمہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر گندم کے آٹے کی قیمت میں 32.41 فیصد اضافہ ہوا۔اس کے برعکس سالانہ بنیادوں پر آلو کی قیمت میں 39.21 فیصد، چینی 21.14 فیصد، ٹماٹر 19.81 فیصد اور انڈے 18.40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات