کمشنر لسبیلہ ڈویژن کے زیرصدارت چیمبرآف کامرس حب میں صنعتکاروں لیڈاآفیشل انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ لیبرویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی جوائنٹ میٹنگ

جمعہ 25 ستمبر 2026 20:36

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2026ء) کمشنر لسبیلہ ڈویژن کے زیرصدارت چیمبرآف کامرس حب میں صنعتکاروں لیڈاآفیشل انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ لیبرویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی جوائنٹ میٹنگ منعقد کی میٹنگ میں ڈپٹی کمشنرحب جمعداد مندوخیل معروف صنعتکار چیمبرآف کامرس کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے صدریعقوب کریم اور جنرل سیکرٹری رفعت انجم ایگزیکٹیو کمیٹی ممبرشعیب ودیگر شریک ہوئے چیمبرآف کامرس کے جنرل سیکرٹری رفعت انجم نے اجلاس کے شرکاکوحب انڈسٹریل زون کے صنعتی یونٹس کی آپریشنل سرگرمیوں اوربلوچستان کی صنعتی شعبے سے وابستہ صنعتکاروں کو درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی رفعت انجم نے بتایا کہ لسبیلہ چیمبرآف کامرس 1995 میں رجسٹرڈکی گ2022میں انتظامی تبدیلی کے بعدحب چیمبرآف کامرس قائم کی گانہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ انویسٹرزتیزی سے پھیلتیصنعتی شہرحب کے اسپیشل صنعتی زون میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں حکومت نے 406 ایکڑ sez کیلئے مختص کئیہیں جنرل سیکرٹری چیمبرآف کامرس نے بتایا کہ نئے صنعتی زون اورانڈسٹریز کی صنعتی ضروریات کیلئے بجلی فراہمی میں کیالیکٹرک کی جانب سے مناسب رسپانس نہ ملنے کی و جہ سیلیڈا کا sez منصوبہ آگے نہیں بڑھ ریا ہے ملکی معیشت کی ترقی کیلئے صنعتکاراربوں روہے ٹیکس ادائیگی کے باوجود مسائل سے دوچار ہیں کراچی پورٹ سے نزدیک ترین لیڈاکے صنعتی شعبے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 50میگاوات کیپاورپلانٹ کا منصوبہ کسالوں سے پائپ لاِئن میں ہیانہوں نے بتایا کہ گیس بلوچستان سے نکلتی ہے لیکن بلوچستان کے صنعتکار آج بھی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں حالانکہ یہ ہماراآئینی بنیادی حق ہے کہ جس صوبے سے گیس نکلتی ہے اس صوبے کی صنعتی اداروں کوگیس کی سہولت فراہم کیجائے چیمبرآف کامرس کے جنرل سیکرٹری نے تجویز ہیش کی کہ حکومت کراچی سے گڈانی تک ریلوے لائن ٹریک بچھانے کی منظوری دے تو گڈانی کی شپ بریکنگ انڈسٹری سمیت ضلع حب کی انڈسٹریزکی صنعتی پیداوارآگے بڑھیں گی صنعتی ترقی کیساتھ سیاحت کوبھی فروغ حاصل ہوگاانہوں نیکمشنر کوبریفنگ میں بتایا کہ حب انڈسٹریل زون کے فیکٹریز کے آڈٹ اورجدید ٹیکنالوجیز کی مشینری انسٹالشین کیلئے فارنرانجینئرزکی خدمات حاصل کرنے کیلئے این او اوسی کی ضرورت ہوتی ہے این او سی اجراکیلئیسیکیورٹی ایس اوپیز کو سہل بنانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں کے پی کے حکومت نے آن لاِِِئن این اوسی اجراکا ماڈل متعارف کروایا ہے بلوچستان کے حوالے سے اس ماڈیول پرکام کرنے کی ضرورت ہے ماربل انڈسٹری سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماربل سٹی کا انفراسٹرکچرسسٹم ناکارہ ہوچکاہیسڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ماربل سٹی میں ان لوڈنگ ہونیوالی قیمتی معدنیات بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاجاتی ہیں انہوں نیبتایا کہ ایم ڈی لیڈا کی کوششوں سے ایس پی حب نے پولیس سیکیورٹی تعیناتی کیآرڈرکئیان پرعمل نہیں ہوا گڈانی ماربل سٹی کے بجلی سپلالائن کی تاریں چوری ہونا معمول بن چکی ہیں لیڈا کی ٹیمیں گھنٹوں کیبل کی سرچنگ کرتی ہیں انڈسٹریز بند ہونیکیوجہ سیمنرل پراسیس کاعمل رک جاتا ہیمائنزاونرسہولیات کے فقدان کے باعث کراچی منگوپیر لیجانیپر مجبورہوحاتیہیں انہوں نے بریفنگ میں کمشنر کو بتایا کہ قدرتک آفات سمیت تعلیم صحت اوردیگرسیکٹر میں بھی چیمبر ہمیشہ انتظامیہ کی کوآرڈینیشن سے کام کرتی رہی ہے انہوں کمشنر لسبیلہ ڈویژن کی جانب سے صنعتکاروں اورچیمبر آف کامرس لیڈاودیگراسٹیک ہولڈر کی جوائنٹ میٹنگ کے انعقادپر انتظامیہ کی کوآرڈینیشن کو مثبت اقدام قراردیا۔