Live Updates

ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم وہ ابھی ہتھیار ڈالے یا نہیں، ٹرمپ

ہمیں مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں برتری حاصل ہے اور ہم اسے برقرار رکھنا چاہتے ہیں،امریکی صدر

بدھ 30 ستمبر 2026 11:01

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائو س میں اے آئی رہنمائوں سے ملاقات کے بعد گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں برتری حاصل ہے اور ہم اسے برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹیکنالوجی عہدیداروں کے ساتھ مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ ٹرمپ نے دستاویز کو تحفظ کی ایک شکل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر غور کر رہے ہیں، ہم خود احتسابی کا زبردست عمل دیکھ رہے ہیں، اے آئی رہنما اس بات کو سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے مقامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جن علاقوں میں ڈیٹا سینٹرز تعمیر کیے جائیں گے، وہاں کے لوگوں کو مالی طور پر بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات