بجلی کے فی یونٹ استعمال پر 30 روپے سیلز ٹیکس عائد
ایف بی آر نے اسٹیل سیکٹر کے لیے سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر کر دیں‘ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
میاں محمد ندیم
بدھ 30 ستمبر 2026
18:21
(جاری ہے)
درآمدی یا مقامی خام مال سے اسٹیل بار بنانے والے ری رولرز کو بجلی کے فی یونٹ استعمال پر 30 روپے سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا اس کے علاوہ مقامی ری میلٹیبل اسکریپ استعمال کرنے والے یونٹس پر 20 روپے فی بجلی یونٹ سیلز ٹیکس مقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق فاٹا اور پاٹا میں اسٹیل ری رولرز کے لیے بھی سیلز ٹیکس 20 روپے فی یونٹ ہوگا. سابق فاٹا اور پاٹا کے ان یونٹس میں جہاں درآمدی خام مال یا ری میلٹیبل اسکریپ کا استعمال 70 فیصد سے زائد ہوگا، وہاں 5 روپے فی یونٹ ٹیکس عائد ہوگا نئے قائم ہونے والے اور دوبارہ شروع کیے گئے اسٹیل یونٹس کے لیے 5 روپے فی یونٹ رعایتی سیلز ٹیکس کا معیار سہ ماہی درآمدات یا خریداری سے مشروط ہوگا. سٹیل میلٹرز، کمپوزٹ یونٹس اور ری رولرز کو بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول شدہ سیلز ٹیکس کو اپنے آو¿ٹ پٹ سیلز ٹیکس سے ایڈجسٹ کرنے کی اجازت ہو گی ایف بی آر کے پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم سے تصدیق کے بعد ہی کسی اسٹیل مینوفیکچرر کی کیٹیگری تبدیل کی جا سکے گی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ لیز، ملکیت یا کاروبار کی نوعیت تبدیل ہونے کے باوجود اسٹیل کاروبار سے منسلک بجلی کا کنکشن برقرار رہے گا اور اسے تبدیل نہیں کیا جائے گا.
مزید اہم خبریں
-
فلائی دبئی طیارے میں حملہ آور کو قابو کرنے کے دعویدار مسافر کی نیتن یاہو سے ملاقات
-
فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ کی حالت مستحکم، سعودی ہسپتال میں زیرعلاج
-
کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی ایک ہلاک ‘دوسرا زخمی
-
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک
-
امریکا: شیر خوار سمیت 4 بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر کروز پر جانے والی ماں گرفتار
-
وزیراعظم وطن واپس آگئے ہیں، وہ پیٹرولیم لیوی پرریلیف نہیں دیں گے تو ٹرین مارچ شروع ہوجائےگا
-
وفاقی حکومت اگر ایمرجنسی لگاتی ہے تویہ پی ٹی آئی کیلئے واشنگ مشین ثابت ہوگی، شیر افضل مروت
-
اسرائیل جانے والا طیارے میں چاقو حملہ ، جہاز گرانے کی کوشش، پائلٹ گرفتار
-
وفاقی حکومت نے 45 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری پر وضاحت جاری کردی
-
عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ، ناجائز مطالبے پر نظرثانی کی جانی چاہیے. اعظم نذیر تارڑ
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ‘ گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا
-
ایف بی آ رکا 9 ارب 41 کروڑ روپے کے ویلتھ اسٹیٹمنٹ فراڈ کا سراغ لگانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.