26 نومبر احتجاج کیس:سہیل آفریدی کےوارنٹ دوبارہ جاری

انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر سپرا کی پولیس کو جلد چالان پیش کرنے کی ہدایت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 30 ستمبر 2026 18:44

26 نومبر احتجاج کیس:سہیل آفریدی کےوارنٹ دوبارہ جاری
اسلام آباد(اردوپوا ئنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 ستمبر ۔2026 ) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے 26 نومبراحتجاج کے معاملے میں وزیراعلی خبیرپختون خوا سہیل آفریدی‘پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنیداکبر اور دیگر کے ایک بار پھر وارنٹ جاری کردیے ہیں. نجی ٹی وی کے مطابق 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج طاہر سپرا نے کی عدالت نے پولیس کو جلد چالان پیش کرنے کی ہدایت کی جب کہ مزید سماعت نو اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے سہیل آفریدی کے ساتھ جنید اکبر اور دیگر کے وارنٹ جاری کردیئے.