زندہ دلان لاہور نئے سال میں 10 روزہ بسنت بنائیں گے‘وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی

بدھ 30 ستمبر 2026 20:40

زندہ دلان لاہور نئے سال میں 10 روزہ بسنت بنائیں گے‘وزیراعلیٰ نے منظوری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زندہ دلان لاہوروالوں کے لئے 10روزہ بسنت منانے کی بڑی خوش خبری کا اعلان کر دیا ۔ لاہور میں 10 دن بسنت منائی جائے گی جس کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی ہے۔ 25 سال کے تعطل کے بعد رواں سال فروری میں 6 سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منائی گئی تھی ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے سال 2027 کی آمد پر لاہوریوں کو 10 روزہ بسنت کا تحفہ دینے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق 29 جنوری سے 7 فروری تک بسنت منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

5 فروری کو ’’کشمیر ڈے ‘‘ منانے کے لیے ایک روز بسنت جشن کا وقفہ ہوگا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں10 روزہ بسنت پنجاب کے تہذیبی رنگ اور لاہور کی قدیم تاریخی روایت کے فروغ کا باعث بنے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ گزشتہ بسنت سے بھی بڑھ کر شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے بہتر اقدامات کئے جائیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انسانی جان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے فرض شناسی، ذمہ داری اور احساس کے ساتھ گزشتہ بسنت کی طرح ایک نئی مثال بھی قائم کریں گے۔