وزیر دفاع نے تحریک انصاف سے 8 سوالات کے جواب مانگ لئے
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ ، دہشت گرد کو دہشت گرد کہنا، پاک فوج اور عوام پر حملوں کے خلاف کھل کر افواج کے ساتھ کھڑا ہونے کے لئے آپ کو کس پالیسی کی ضرورت ہے؟.خواجہ آصف کا سوشل میڈیا پر بیان
میاں محمد ندیم
پیر 5 اکتوبر 2026
14:33
(جاری ہے)
خواجہ آصف نے پہلا سوال کیا کہ گزشتہ 13 سال سے خیبر پختونخوا میں آپ کی حکومت رہی، وفاق میں بھی آپ اقتدار میں رہے، آپ کو دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ نیشنل ایکشن پلان پر عمل سے کون سے پالیسی روک رہی ہے ؟ اپیکس کمیٹی میٹنگز بلانے سے کونسی پالیسی روک رہی ہے؟دوسرا سوال یہ ہے کہ دہشت گرد کو دہشت گرد کہنا، افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کی مذمت کرنا، پاک فوج اور عوام پر حملوں کے خلاف کھل کر افواج کے ساتھ کھڑا ہونے کے لئے آپ کو کس پالیسی کی ضرورت ہے؟تیسرا سوال ہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان کی جانب سے کوہاٹ میں ڈرون حملے کیے گئے، آپ کی صوبائی حکومت نے ان حملوں کی کھل کر مذمت کیوں نہیں کی؟ کونسی پالیسی آپ کو روکتی رہی؟چوتھی بات یہ ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کی سرحدی چوکیوں اور فوجی جوانوں پر فائرنگ ہوتی ہے، دراندازی ہوتی ہے اور دہشت گردوں کی براہِ راست یا بالواسطہ معاونت کی جاتی ہے. انہوں نے کہاکہ آپ نے آج تک کتنی مرتبہ افغان رجیم کا نام لے کر ان سرحدی خلاف ورزیوں پر احتجاج یا مذمت کی؟ اس کے لیے کس پالیسی کی ضرورت ہے؟ سہیل آفریدی سے پانچواں سوال ہے کہ آپ کے اپنے صوبے میں دہشت گردی کے لیے معاون غیرقانونی معیشت جیسا کہ بھتہ خوری، سمگلنگ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے کاروبار کو ختم کرنے کے لیے گزشتہ 13 سال میں آپ نے کون سے عملی اقدامات کیے اور اگر کیے تو وہ بتائیں؟. خیبرپختونخوا کے وزیراعلی سے چھٹا سوال ہے کہ دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار سکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیادوں پر اپنی قربانیاں دے رہی ہیں، تم نے ان فورسز سے کتنی دفعہ ان کی پوسٹوں پر جاکر ان سے اظہار یکجہتی کیا؟ اور تو اور خیبرپختونخوا کے عوام جو خود بھی دہشت گردی کا نشانہ بنتے ہیں تم نے کتنی دفعہ جا کر ان یتیموں کے سر پر دست شفقت رکھا؟ خواجہ آصف نے ساتواں سوال کیا کہ دہشت گردی کے خلاف ریاست پاکستان کے بیانیے کو تم مختلف ہتھکنڈوں اور طریقوں سے کنفیوژ کیوں کرتے ہو، تم خوارج کو خوارج کیوں نہیں کہتے اور ان خوارج کا نام لے کر انکی مذمت کیوں نہیں کرتے؟ اس کے لئے کونسی پالیسی چاہئے؟. وزیر دفاع نے وزیراعلی کے پی سے آٹھویں بات یہ کہی کہ ان تمام باتوں سے صرف ایک اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ 13 سال کی حکمرانی میں آپ نے کرپشن نے کو بے پناہ فروغ دیا صوبے کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، سوشل میڈیا پر آپکے قومی و صوبائی ممبران ایک دوسرے پر کھل کر کروڑوں اربوں لوٹنے کے الزام لگاتے ہیں ایک خاتون رکن قومی اسمبلی کھل کر میڈیا پر بیرون ملک سے آنے والے کروڑوں روپے کے پارٹی فنڈز خوربرد کرنے کا الزام لگاتی ہیں، اس کا جواب دیں.
مزید اہم خبریں
-
حکومتی مذاکراتی ٹیم نے بتایا کہ چار پانچ ہفتے ایسے تھے جب عمران خان کا بلڈ پریشر انتہائی بڑھ گیا تھا، سلمان اکرم راجا
-
حکومت نے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا،بیرسٹرگوہر
-
مذاکرات کے تمام دروازے کھلے رکھے گئے، پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا، بیرسٹردانیال چوہدری
-
اگر پیٹرولیم لیوی کے نام پر عائد بھتہ ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو ملتان سے لانگ مارچ شروع کردیا جائےگا، حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیراحد چیمہ کی چاول کی پیداوار بڑھانے اور لاگت کم کرنے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کی ہدایت
-
عمران احمد شاہ نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں سوئی گیس کنکشن ٹی بی ایس کا افتتاح کردیا
-
اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں،بلاول بھٹو زرداری
-
ہمارے کارکن پرامن ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے،بیرسٹر گوہر
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پراجیکٹ کا دورہ، یوٹیلیٹیز کی منتقلی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار
-
میررضا کیس؛ جوڈیشل کمیشن کا جائے وقوعہ کا دورہ، 5 گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج غائب ہونے پر سوالات
-
بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھرفاؤنڈیشن ہسپتال کا دورہ
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.