لاہورہائی کورٹ:عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی

چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم،جسٹس محمدامجدپرویزپرمشتمل2رکنی بنچ کل12بجے درخواست پرسماعت کرئے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 7 اکتوبر 2026 00:27

لاہورہائی کورٹ:عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کے لیے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اکتوبر ۔2026 ) لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم،جسٹس محمدامجدپرویزپرمشتمل2رکنی بنچ بدھ کے روزدن 12بجے سماعت کرئے گا بشریٰ بی بی نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے. وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل رفاقت علی ڈوگر پیش ہوں گے نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر فاطمہ شاہد پیش ہوں گی بشریٰ بی بی نے16نومبر2023کومقدمات کی تفصیلات کے لیے لاہور ہائیکورٹ سےرجوع کیاتھا درخواست میں نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.