حکومت، اپوزیشن کی گاڑیاں کچے میں پھنسی ہیں، بیرسٹرگوہر

امید ہے مولانا فضل الرحمان مذاکرات میں بہتر کردار ادا کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی

جمعہ 9 اکتوبر 2026 13:11

حکومت، اپوزیشن کی گاڑیاں کچے میں پھنسی ہیں، بیرسٹرگوہر
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2026ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی گاڑیاں کچے میں پھنسی ہیں، انا ختم کریں، بیٹھ کر مذاکرات کریں، پی ٹی آئی اب بھی بامقصد مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

چارسدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے فی الحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے مولانا فضل الرحمان مذاکرات میں بہتر کردار ادا کریں گے۔