برازیل ،ارجنٹینا ،پیراگوائے میں شدید بارش1 لاکھ افراد بے گھر

پیر 16 جون 2014 08:32

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جون۔ 2014ء)برازیل ،ارجنٹینا اور پیراگوائے میں شدید بارشوں کے باعث 1 لاکھ افراد اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

شدید بارشوں کے باعث برازیل ،ارجنٹینا اور پیراگوائے سے گزرنے والے دریائے گوازو اور دریائے پرانا میں پانی کی سطح غیر معمولی حد تک بلند ہوچکی ہے اور ان دریاؤں پر بنے ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم کھول دیے گئے ہیں۔ دریاؤں پر بنے تفریحی مقامات بند کردیے گئے ہیں جبکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے قریبی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔