افغانستان ، چوبیس گھنٹوں میں بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات میں 120افراد ہلاک ،متعدد زخمی ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ،ملک بھر میں خوف وہراس پھیل گیا ، سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارر وائیوں میں 60شدت پسند مارے گئے

پیر 16 جون 2014 08:37

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جون۔ 2014ء) افغانستان میں چوبیس گھنٹوں میں بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات میں 120افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

افغانستان کی وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہاکہ ملک کے مختلف صوبوں اور شہروں میں پولنگ اسٹیشنز پر طالبان کے حملے ناکام بنائے گئے طالبان سے جھڑپوں میں گیارہ پولیس اہلکار ، پندرہ فوجی اور 30 سویلین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں بم دھماکوں اور پرتشدد و اقعات میں مرنے والوں کی تعداد 120ہوگئی وزار ت داخلہ کے مطابق جن علاقوں میں حملے ہوئے ان میں ننگر ہار، کنڑ، بدخشاں، فریاب اور ہرات شامل ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارر وائیوں میں 60شدت پسند مارے گئے

متعلقہ عنوان :